ہندوستانی فضائیہ آج چنڈی گڑھ میں اپنی 90ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب فضائیہ کی سالانہ پریڈ اور فلائی پاسٹ دہلی-این سی آر کے باہر منعقد کی گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے آج اپنی 90ویں سالگرہ پر فورس کے لئے نئے جنگی لباس کو لانچ کیا۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج صبح ہی فضائیہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
Published: undefined
چنڈی گڑھ میں یومِ فضائیہ کے موقع پر آئی اے ایف سربراہ ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری نے کہا کہ ہم آئندہ سال سے خاتون اگنی ویروں کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فضائیہ اپنے سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال 8 اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتی ہے۔ یومِ فضائیہ 1932 میں ہندوستانی فضائی فوج کے آفیشیل طور سے شامل ہونے کی یاد دہانی ہے۔ ہر سال یہ دن ہندوستانی فضائیہ چیف اور سینئر افسران کی موجودگی میں منایا جاتا ہے۔
Published: undefined
فضائیہ کو آفیشیل طور پر 1932 میں یونائٹیڈ کنگڈم کے رائل ایئر فورس کے اسسٹنٹ فورس کی شکل میں شروع کیا گیا تھا اور پہلا آپریشنل اسکواڈرن 1933 میں بنایا گیا تھا۔ آئی اے ایف کے ذریعہ پیش کردہ اہم آپریشنوں میں آپریشن وجئے، آپریشن میگھ دوت، آپریشن کیکٹس اور آپریشن پوملائی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز