نئی دہلی: اروناچل پردیش میں فضائیہ کے لاپتہ طیارے اے این 32 کی تلاش کےلئے مسلسل پانچویں دن تلاشی مہم جاری ہ ے لیکن طیارے کے بارے میں کسی طرح کا سراغ نہیں ملا ہے۔
جمعہ کی صبح آٹھ بجے سب سے پہلے فضائیہ کی لمبی دوری کے ٹوہی طیارے پی 8 آئی نے طیارہ لاپتہ ہونے کے ممکنہ علاقوں کے اوپر پرواز بھری۔ اس کے بعد فضائیہ کے جدید اور زبردست طیارے سی 130 جے نے بھی علاقے کے اوپر تلاشی پرواز بھری۔اسی دوران ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر نے بھی اپنی مہم شروع کی جسے خراب موسم اور رات کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔
Published: undefined
فضائیہ نے گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ طیارے کی تلاشی کےلئے چلائی گئی مہم میں تیزی کے ساتھ ساتھ اس کا دائرہ بڑھا رکھا ہے۔فوج کے بغیر پائلٹ کے طیارے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم کے سیٹلائٹ کارٹوسیٹ اور ریسیٹ بھی حادثے کے ممکنہ علاقوں کی مسلسل تصویریں لے رہے ہیں۔اس کے علاوہ فوج اور مقامی پولیس کی زمینی ٹیمیں بھی تلاشی مہم میں لگی ہوئی ہیں۔مہم میں 4ایم آئی -17ہیلی کاپٹر ،انت ہلکے ہیلی کاپٹر،دو سخوئی طیارے،ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سی -130 اور فوج کے ایک بغیر پائلٹ کے طیارے کو لگایا گیا ہے۔
Published: undefined
اے این -32طیارے نے پیر کے روز دن میں 12بج کر 25منٹ پرآسام کے جورہاٹ سے اروناچل پردیش کے مغربی سیانگ ضلع میں واقع میچوکا ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ کےلئے پرواز بھری تھی۔تقریباً ایک بجے طیارے کا رابطہ کنٹرول روم اور دیگر ایجنسیوں سے ٹوٹ گیا۔فضائیہ نے طیارے سے رابطہ ٹوٹنے اور اس کے منزل تک نہ پہنچنے پر اس کی تلاش کےلئے ضروری کارروائی شروع کردی تھی۔طیارے میں پائلٹ عملے سمیت فضائیہ کے 13فوجی سوار تھے۔
Published: undefined
اس دوران لاپتہ طیارے میں سوار فضائیہ کے فوجیوں سے میں کچھ کے گھروالوں نے جمعرات کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی۔وزیر دفاع نے انہیں تلاشی مہم کے بارے میں تفصیل سے اطلاع دی اور کہا کہ حکومت طیارے کا پتہ لگانے کےلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
Published: undefined
اے این - 32 طیارے کا سب سے خطرناک حادثہ 22 جولائی 2016 کو ہوا تھا۔ چنئی کے تامبرم ہوائی اڈے سے پرواز بھرنے والا وہ طیارہ مغربی بنگال کی خلیج کے اوپر پرواز کےد وران لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس طیارے میں 29 افراد سوار تھے اور اس کے بارے میں بعد میں کوئی سراغ نہیں ملا۔10سال پہلے 2009 میں بھی اروناچل پردیش میں بھی ایک اے این -3 2طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس طیارے میں بھی 13 افراد سوار تھے۔ سال 1999 میں دہلی میں اے این - 32 طیارہ حادثے میں 21 افراد کی موت ہوگئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined