قومی خبریں

'خراب کام کرنے والوں کو سسٹم سے باہر کر دوں گا'، سڑک کا صحیح رکھ رکھاؤ نہیں ہونے پر نتن گڈکری سخت ناراض

نتن گڈکری نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے وزیر مملکت اب سڑکوں کی جانچ کے لیے نکلیں گے۔ جو ٹھیک کام نہیں کرے گا اسے ریٹائر کیا جائے گا اور اچھا کام کرنے والوں کو انعام ملے گا۔

<div class="paragraphs"><p>نتن گڈکری، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتن گڈکری، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری ایسٹرن پیری فیرل اکسپریس وے کے رکھ رکھاؤ سے سخت ناراض ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں تساہلی برتنے والے افسروں کو اسٹیج پر سے ہی پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ سڑک بہت بنا لیے ہیں، اب خراب کام کرنے والوں کو سسٹم سے باہر کا راستہ دکھانا ہے۔ منگل کو ایسٹرن پیری فیرل اکسپریس وے کے دُہائی انٹرچینج پر منعقد پروگرام میں مرکزی وزیر نے خراب کام کرنے والوں کو لتاڑ لگانے کے ساتھ ہی اچھا کام کرنے والوں کو انعام سے نوازنے کی بھی بات کہی۔

Published: undefined

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا کہ میں پیری فیرل روڈ پر بہت دنوں بعد آیا ہوں۔ ہمارے روڈ کا کام بہت ہوا ہے، اب میری خواہش ہے کہ میرے ہاتھ سے بہت لوگ ریٹائر ہوں، کام نہ کر پائیں۔ کچھ کانٹریکٹر بلیک لسٹڈ ہوں، کچھ کی بینک گارنٹی ضبط ہو۔ آج میں نے روڈ دیکھا، بہت ہی خراب مینٹیننس تھا۔ ہم آپ کو چھوڑیں گے نہیں۔ جو خراب کام کریں گے ان کی بینک گارنٹی ضبط کرنے کے بعد ہم ان کو بلیک لسٹ کر دیں گے اور انہیں ٹنڈر بھرنے نہیں دیں گے۔

Published: undefined

نتن گڈکری نے ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے وزیر مملکت اب سڑکوں کی جانچ کے لیے نکلیں گے اور خراب کام کرنے والوں کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کا ریکارڈ تو بہت ہو گیا، اب ہم دنیا کا سب سے بڑا روڈ نٹ ورک بن گئے ہیں۔ اب ہمیں لوگوں کو ریٹائر کرنا، سسپنڈ کرنا، بلیک لسٹ کرنا، ٹرمینیٹ کرنے کا ریکارڈ بنانا ہے۔ میری بات کو سنجیدگی سے لیجیے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر نے ناراضگی کے درمیان یہ بھی کہا کہ وہ کچھ ایوارڈ شروع کریں گے، جنہوں نے پلانٹیشن اچھا کیا ہے، اس ایجنسی کو ہر سال انعام دیں گے لیکن جنہوں نے کام صحیح نہیں کیا ہے اسے سسٹم سے باہر کر دیں گے۔ بھلے ہی وہ کمپنی بیرون ملک کی ہی کیوں نہ ہو۔ جن کا کام بہتر ہوگا انہیں انعام سے نوازا جائے گا، مالا پہنایا جائے گا اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined