نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے ٹکٹ فروخت کرنے کے الزامات کے بعد بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اگر الزامات ثابت ہو گئے تو وہ بدعنوان شخص کو جیل بھیج کر رہیں گے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ کئی مخالف جماعتیں الزام عائد کر رہی ہیں کہ عآپ پیسے لے کر ٹکٹ بانٹ رہی ہے، اگر کوئی یہ ثابت کر دے تو وہ 24 گھنٹے میں ٹکٹ خریدنے اور بیچنے والے کو پارٹی سے نکال باہر کر دیں گے۔
Published: undefined
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پنجاب کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ’’میں کچھ بھی برداشت کر سکتا ہوں، بدعنوانی برداشت نہیں کر سکتا! ٹکٹ کس نے بیچا ہے ثابت تو کریں۔ میں ان کا جہنم تک تعاقب کروں گا، جیل بھیجوں گا، میں انہیں نہیں چھوڑوں گا۔ حق کی راہ پر چلنے والوں پر لوگ کیچڑ اچھالتے ہیں۔ اگر الزام لگانے والے نے یہ ثابت نہیں کیا کہ عآپ میں ٹکٹ فروخت کیا گیا ہے تو میں اسے بھی جیل بھیج کر رہوں گا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد عآپ اپنے ہی کارکنوں کے نشانے پر ہے۔ پارٹی کارکنوں نے پنجاب انچارج راگھو چڈھا اور اروند کیجریوال پر دوسری جماعتوں سے شامل ہوئے لوگوں کو امیدوار بنانے کے لئے ٹکٹ بیچنے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم راگھو چڈا نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی ایک ایماندار پارٹی ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے بھی پیر کے روز الزام عائد کیا تھا کہ عآپ نے پنجاب میں پیسے لے کر ٹکٹ بیچے ہیں، اس وجہ سے کسانوں کی تنظیم نے بھی ان کے ساتھ اتحاد نہیں کیا۔ بادل نے کہا کہ اب کسان تنظیموں کی قیادت کرنے والے بلبیر سنگھ راجیوال کو عام آدمی پارٹی کے ان لیڈروں کے ناموں کو عام کرنا چاہئے جو پنجاب میں پیسے لے کر ٹکٹ دینے میں لگے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز