کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار پرینکا گاندھی کی جیت یقینی نظر آ رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ووٹوں کی گنتی کے جو نمبرات پیش کیے گئے ہیں، اس کے مطابق پرینکا اپنے قریبی حریف سی پی آئی امیدوار ستین موکیری سے 4.11 لاکھ ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ اس سیٹ پر بی جے پی امیدوار نویا ہریداس تیسرے مقام پر ہیں۔
Published: undefined
وائناڈ سیٹ پر جیت کی مہر لگنے سے عین قبل پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے عوام کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنان اور اپنے اہل خانہ کو بھی شکریہ کہا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’وائناڈ کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں، آپ نے مجھ پر جو بھروسہ ظاہر کیا ہے، اس کے لیے میں آپ سبھی کی بہت بہت شکرگزار ہوں۔ میں یہ یقینی کروں گی کہ آپ محسوس کریں کہ یہ جیت آپ کی جیت ہے اور جس شخص کو آپ نے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے، وہ آپ کی امیدوں اور خوابوں کو سمجھتا ہے، اور آپ کے لیے لڑتا ہے۔ میں پارلیمنٹ میں آپ کی آواز بننے کے لیے پُرجوش ہوں۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ میں پرینکا گاندھی نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’مجھے یہ عزت دینے کے لیے اور جس طرح سے آپ نے مجھے بے پناہ محبت دی ہے، اس کے لیے آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ۔‘‘ انھوں نے پارٹی کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’یو ڈی ایف میں میرے ساتھی، کیرالہ کے لیڈران، کارکنان اور میرے دفتر کے ساتھی، جنھوں نے اس مہم میں سخت محنت کی، دن میں 12 گھنٹے (بغیر کھانا کھائے، بغیر آرام کیے) لگاتار کام کیا اور جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ان سبھی کا بہت بہت شکریہ۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے اپنے اہل خانہ کے تعلق سے اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’میری ماں، رابرٹ اور میرے دو بچے ریحان و مرایا... آپ نے مجھے جو محبت اور طاقت دی ہے، اس کے لیے آپ سبھی کا شکریہ۔ میرے بھائی راہل، تم بہت بہادر ہو... مجھے راستہ دکھانے اور ہمیشہ میرا ساتھ دینے کے لیے دل کی گہرائیوں سے اظہارِ تشکر۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ خبر شائع ہونے تک الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق پرینکا گاندھی نے 6 لاکھ 22 ہزار 338 ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ دوسرے مقام پر رہنے والے سی پی آئی امیدوار ستین موکیری کو فی الحال 2 لاکھ 11 ہزار 407 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ یعنی پرینکا گاندھی اِس وقت 4 لاکھ 10 ہزار 931 ووٹوں سے آگے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز