نئی دہلی: کرناٹک کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما ڈی کے شیو کمار نے منگل کے روز کہا کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے اور وہ انتقامی سیاست کے شکار ہیں۔ شیو کمار اس وقت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی حراست میں ہیں۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’میں دوہرانا چاہتا ہوں کہ میں کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے اور میں انتقامی سیاست کا شکار ہوں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں شیو کمار سے چار دنوں تک پوچھ گچھ کرنے کے بعد انہیں تین ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
کانگریس رہنما نے ٹوئٹ میں مزید کہا، ’’آپ تمام کی جانب سے مجھے جو حمایت اور آشیرواد حاصل ہو رہا ہے اور خدا و عدلیہ پر جو میرا بھروسہ ہے اس کے مطابق مجھے پورا یقین ہے کہ میں قانونی اور سیاسی دونوں طریقوں سے فاتح رہوں گا۔‘‘ واضح رہے کہ تفتیش کے سلسلہ میں شیو کمار کی بیٹی ایشوریا کو 12 ستمبر کو پوچھ گچھ کے لئے سمن جاری کیا گیا۔
Published: undefined
دریں اثنا کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو کے ووکالیگا سنگھ کے ارکان نے ڈی کے شیو کمار کی گرفتاری کی مخالفت میں راج بھون تک مارچ نکالا۔ واضح رہے کہ شیو کمار ووکالیگا طبقہ کے ہی رہنما ہیں اور اس طبقہ میں ان کی خاصی پکڑ ہے۔
Published: undefined
مرکزی تفتیشی ایجنسی نے گزشتہ سال ستمبر میں شیو کمار اور نئی دہلی میں واقع کرناٹک بھون کے ملازم ہنومنتیا اور دیگران کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز