قومی خبریں

وزیر اعلی وجین کے خلاف ثبوت دینے پر 30 کروڑ کی پیش کش کی گئی: سوپنا سریش

ملزمہ سوپنا سریش نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف ثبوت دینے کے لیے 30 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

ترواننت پورم: کیرالہ کے سونے کی اسمگلنگ کیس کی اہم ملزمہ سوپنا سریش نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ سوپنا نے حکمراں سی پی آئی (ایم) پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ایک ثالث کے ذریعے کیس کو حل کرنے کی پیشکش بھیجی تھی۔ اس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ  وزیر اعلی پنارائی وجین کے خلاف ثبوت دیں جس کے لئے انہیں 30 کروڑ روپے دئے جائیں گے۔

Published: undefined

جمعرات یعنی 9 مارچ کو فیس بک پر اس ثالث  کا نام سامنے آیا۔ سوپنا نے بتایا کہ اس کا نام وجے پلئی تھا جسے سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے بھیجا تھا۔ وجے نے سوپنا سے کہا کہ وہ  وزیر اعلی وجین اور ان کے خاندان کے خلاف تمام ثبوت ان کے حوالے کریں اور  وزیر اعلی  کے بارے میں بات نہ کریں۔

نیو ز پورٹل ’اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق سوپنا سریش نے کہا، "وہ چاہتے ہیں کہ میں ہریانہ یا جے پور جاؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔ فلیٹ بھی دیں گے۔ جعلی پاسپورٹ بنتے ہی ملک چھوڑنے کے انتظامات بھی کریں گے۔‘‘

Published: undefined

خبروں کے مطابق سوپنا نے دعویٰ کیا کہ وجے پلئی نامی شخص نے انٹرویو کے بہانے بنگلور کے ایک ہوٹل میں ان سے ملاقات کی تھی۔ بعد میں، اس نے انکشاف کیا کہ وہ حتمی تصفیہ کی پیشکش لے کر آئے تھے۔ پلئی سوپنا سے کہتا ہے کہ اس کے پاس فیصلہ لینے کے لیے دو دن ہیں، جس کے بعد اس کی زندگی داؤ پر لگ جائے گی۔ واضح رہے بی جے پی نے وزیر اعلی وجین اور پارٹی کے ریاستی سیکریٹری ایم وی گووندن سے سوپنا کے بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔

Published: undefined

فیس بک لائیو پر، سوپونا نے کہا، "میں  وزیر اعلی  کو ان کے چہرے پر بتانا چاہتی ہوں کہ میں آخر تک لڑوں گی۔ میرے پاس ایسے لوگ ہیں جو مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اگر میں زندہ رہی تو میں آپ کی پوری کاروباری سلطنت کو ظاہر کر دوں گی۔ مجھے ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش بھی نہ کرنا،  میں تمہارا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔"

Published: undefined

سونے کی اسمگلنگ کیس کی وجہ سے کیرالہ کی بائیں محاذ کی حکومت شکنجہ کی زد میں ہے۔ یہ الزامات سیدھے  وزیر اعلی  پنارائی وجین پر لگائے گئے ہیں۔ اس معاملے میں اعلیٰ بیوروکریٹ اور سی ایم کے سابق پرنسپل سکریٹری وجین ایم شیوشنکر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں اسے ضمانت مل گئی۔ اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ سوپنا سریش کے ساتھ شیو شنکر کےتعلقات کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی  بھی ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined