سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ انہیں پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کے ساتھ ہفتے کے روز خانہ نظر بند رکھا گیا۔
انہوں نے ہفتے کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرکے کہا: 'آج مجھے پارٹی کے دیگر سینئر لیڈورں کے ساتھ خانہ نظر بند رکھا گیا، یہ نیم شب کے کریک ڈائون کے بعد ہوا جب میری پارٹی کے متعدد کارکنوں کو تھانوں میں غیر قانونی طور پر بند رکھا گیا'۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'سپریم کورٹ کے سامنے حکومت ہند کے نارملسی کے دعوے بے نقاب ہوگئے'۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: 'ایک طرف سری نگر میں بڑے ہورڈنگس جن میں کشمیریوں کو دفعہ 370 کی منسوخی کا جشن منانے کو کہا گیا ہے، کو لگایا گیا ہے، جبکہ لوگوں کی حقیقی جذبات کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے'۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: 'امید ہے کہ عدالت عظمیٰ ایک ایسے وقت جب دفعہ 370 کی سماعت چل رہی ہے، ایسی پیش رفت کا نوٹس لے گی'۔دریں اثنا بی جے پی سری نگر میں دفعہ 370 کی منسوخی کی چوتھی برسی پر کئی تقریبوں کا اہتمام کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined