اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر صارفین کے ذریعہ اس بات کی چرچا ہوتی رہتی ہے کہ کھانے پینے کی وہ اشیاء جو ایئر پورٹ کے باہر مناسب قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں، وہی چیزیں ایئر پورٹ پر کافی مہنگی ہوتی ہیں۔ اس سے عام لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی کبھی مشہور و معروف ہستیاں بھی اس کے شکار ہو جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی معاملہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے ساتھ پیش آیا ہے۔
Published: undefined
دراصل کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے کولکاتا ایئر پورٹ پر چائے کی مہنگی قیمت کے تعلق سے حیرانی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جانکاری شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں بے جا قیمتوں کے متعلق ان کی ناراضگی صاف طور پر ظاہر ہو رہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’مجھے ابھی معلوم ہوا کہ گرم پانی اور ٹی بیگ سے بننے والی چائے کی قیمت کولکاتا ایئرپورٹ پر 340 روپئے ہے۔ ریسٹورنٹ کا نام ’دی کوفی بین اینڈ ٹی لیف‘ ہے۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ میں چدمبرم نے آگے لکھا ہے کہ ’’کچھ سال قبل مجھے پتہ چلا تھا کہ گرم پانی اور ٹی بیگ سے بننے والی چائے کی قیمت چنئی ایئرپورٹ پر 80 روپئے ہے۔ میں نے اس وقت بھی اس بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے اس بارے میں نوٹس لیا تھا اور ضروری قدم اٹھایا تھا۔ ایسا لگتا ہے جیسے مغربی بنگال میں تمل ناڈو سے زیادہ مہنگائی ہے۔‘‘
Published: undefined
پی چدمبرم کے اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ ’’ٹی بیگ کی قیمت 10 روپئے، اے اے آئی کا منافعہ 10 روپئے اور باقی 320 روپئے الگ الگ اتھارٹیز کے پاس جا رہے ہیں۔‘‘ اسی طرح کے مزید کئی دلچسپ تبصرے سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined