قومی خبریں

نا میں کبھی ریٹائر ہوئی تھی اور نا ہی ریٹائر ہونگی، سیاست سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں پر سونیا گاندھی کا بیان

رائے پور میں کانگریس کے اجلاس میں سونیا گاندھی کی تقریر کے بعد سیاست سے ان کی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن انہوں نے ان قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>رائے پور اجلاس سے خطاب کرتیں سونیا گاندھی / ٹوئٹر /&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

رائے پور اجلاس سے خطاب کرتیں سونیا گاندھی / ٹوئٹر / @INCIndia

 

نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا وہ کبھی ریٹائر ہوئی تھیں اور نا ہی کبھی ہوں گی۔ کانگریس لیڈر الکا لامبا نے یہ اطلاع دی۔ الکا لامبا نے کہا ہے کہ اس معاملے پر ان کی سونیا گاندھی سے بات ہوئی ہے۔ الکا نے کہا ’’میں نے میڈیا میں آنے والی میڈم کی ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں کے بارے میں انہیں بتایا، وہ ہنس پڑیں اور کہا کہ میں کبھی ریٹائر نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی کبھی ہونگی۔‘‘

Published: undefined

سونیا گاندھی کا یہ بیان اس لیے آیا ہے کیونکہ رائے پور میں ان کی جذباتی تقریر کے بعد یہ قیاس لگائے جا رہے تھے کہ وہ اب سیاست سے ریٹائر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لئے یہ بیان دیا ہے۔ خیال رہے کہ چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور میں کانگریس کا 85 واں پلینری اجلاس جاری ہے۔

Published: undefined

رائے پور میں اجلاس کے دوران پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی تقریر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ کانگریس صدر کے طور پر اپنے سفر کا ذکر کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران کانگریس صدر کے طور پر سونیا گاندھی کے سفر اور پارٹی میں ان کے تعاون کو ظاہر کرنے والی ایک ویڈیو بھی چلایا گئی۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے اس ویڈیو کے بعد جذباتی خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر کے طور پر اور یو پی اے کے دور حکومت کے دوران کہی گئی باتوں کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال 1998 میں کانگریس صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک 25 سالوں میں ہم نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مایوسی کا وقت بھی دیکھا ہے۔ سونیا گاندھی نے منموہن سنگھ کی قیادت میں 2004 اور 2009 کے لوک سبھا انتخابات میں جیت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے کہا تھا کہ اس سے انہیں ذاتی اطمینان حاصل ہوتا ہے لیکن ان کے لئے سب سے زیادہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ ان کی اننگز ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ساتھ ختم ہو سکتی ہے، جو ایک اہم مرحلے پر آئی ہے۔ سونیا گاندھی نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی بھی تعریف کی تھی اور انہیں اس کے لئے مبارکباد پیش کی تھی۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران راہل گاندھی کے لئے کہا تھا کہ راہل گاندھی نے مشکل یاترا کو ممکن بنایا۔ انہوں نے کارکنوں کو کانگریس کی طاقت قرار دیا اور کہا کہ پارٹی ملک کے مفاد کے لئے لڑے گی۔ سونیا گاندھی نے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا ’’ملکارجن کھڑگے کی قیادت میں ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • انتخابی نتائج LIVE: پرینکا گاندھی کی انتخابی سیاست میں زوردار انٹری، وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر 4.11 لاکھ ووٹوں سے حاصل کی جیت

  • ,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے

  • ,
  • کانگریس نے بی جے پی پر لگایا مہاراشٹر میں ’داؤ پیچ‘ کے استعمال کا الزام، انتخابی نتیجہ کو بتایا ’عجیب‘ اور ’ناقابل یقین‘