ممبئی: کروز ڈرگس کیس میں این سی پی لیڈر نواب ملک نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر کے خلاف کئی الزامات عائد کئے تھے اور ان کے بیانات شہ سرخیوں میں بھی چھائے رہے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ کچھ مرکزی ایجنسیاں انہیں فرضی معاملوں میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا، جمعہ کی رات کو نواب ملک نے ایک ٹوئٹ کیا، ’’ساتھیو! سنا ہے میرے گھر آج کل میں سرکاری مہمان آنے والے ہیں۔ ہم ان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ڈرنا مطلب روز روز مرنا، ہمیں ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔ گاندھی لڑے تھے گوروں سے اور ہم لڑیں گے چوروں سے۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ مہاراشٹر کے وزیر نے گزشتہ مہینے دعویٰ کیا تھا کہ کچھ نامعلوم افراد نے ان کی رہائش کی ریکی کرنے اور ان کے کنبہ کے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ مرکزی ایجنسیاں انہیں فرضی معاملوں میں پھنسانا چاہتی ہیں۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور اس کے ممبئی زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی قیادت میں اکتوبر میں کروز شپ پر چھاپہ مار کر بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور کچھ دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی۔ وہیں، اس کارروائی کے حوالہ سے نواب ملک نے سمیر وانکھیڈے پر لگاتار الزامات عائد کئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز