کانگریس کا قلعہ سمجھے جانے والے رائے بریلی میں جمعہ (17 مئی) کو انڈیا الائنس کے لیڈران کے تمام اہم لیڈران ایک ساتھ جمع ہوئے۔ اس موقع پر راہل گاندھی کے لیے منعقدہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے رائے بریلی کے لوگوں سے نہایت جذباتی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا بیٹا آپ لوگوں کے حوالے کر رہی ہوں، وہ کبھی آپ کو مایوس نہیں کرےگا۔
Published: undefined
اس جلسۂ عام میں سونیا گاندھی کے ساتھ رائے بریلی لوک سبھا سے امیدوار راہل گاندھی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ اس بات کی مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ مجھے ایک طویل عرصے بعد آپ کے درمیان آنے کا موقع ملا ہے۔ آپ نے مجھے بطور رکن پارلیمنٹ خدمات انجام دینے کا موقع دیا یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ ہمارے خاندان کی جڑیں یہاں کی مٹی سے 100 سال سے جڑی ہوئی ہیں، اندرا جی کے دل میں رائے بریلی کے لیے الگ ہی مقام تھا۔ ان کے دل میں آپ لوگوں کی بے پناہ محبت تھی۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے کہا کہ میں نے راہل اور پرینکا کو وہی تعلیم دی ہے جو گاندھی خاندان نے مجھے دی تھی۔ وہ تعلیم یہ ہے کہ سب کی عزت کرو، کمزوروں کے حقوق کے لیے جس سے بھی لڑنا ہو اس سے لڑو، جدوجہد کی تمہاری جڑیں اور روایات مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا بیٹا آپ کے حوالے کر رہی ہوں، جس طرح آپ نے مجھے اپنا تسلیم کیا، اسی طرح راہل گاندھی کو بھی اپنا بنا کر رکھنا۔ راہل آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز