شجالپور: کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی سے نفرت نہیں کرتے ہیں۔ راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے دیواس پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والے شجالپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اپنی اس رائے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل بھی موجود تھے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنی تقریباً 25 منٹ کی تقریر کے آخر میں کہا کہ نریندر مودی بھلے ہی ان سے (راہل گاندھی) کتنی بھی نفرت کر لیں۔ ان کے خاندان والوں کے بارے میں بولیں۔ لیکن وہ مودی سے نفرت نہیں کرتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے فلسفیانہ انداز میں کہا کہ نفرت کو نفرت نہیں کاٹ سکتی ہے۔ نفرت کے ساتھ مودی کو نہیں ہرایا جاسکتا ہے۔ مودی کو صرف پیار سے ہرایا جاسکتا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جتنی مرتبہ آپ (مودی) نفرت کریں گے اتنی ہی مرتبہ وہ جھپّی دیں گے اور گلے ملیں گے۔
Published: undefined
اس سے پہلے راہل گاندھی نے رافیل طیارہ کا معاملہ بھی اٹھایا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ انہوں نے تو رافیل کے بارے میں دریافت کیا تھا لیکن ان کے خاندان کے بارے میں کہا جانے لگا۔
Published: undefined
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے دل میں نفرت ہے۔ لیکن ہم میں نفرت نہیں ہے۔ مودی ان کے والد، دادی اور دیگر اہل خاندان کے بارے میں نفرت اور غصے میں بولتے ہیں۔ لیکن وہ ان کے (مودی کے) گلے لگ جاتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے مودی سے درخواست کی کہ وہ نفرت مٹائیں گے تو اس سے ان کا ہی فائدہ ہوگا۔ کانگریس صدر نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے مسائل کے سلسلے میں مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں کی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر ملک کی معیشت کو پٹری پر لائی جائے گی اور روزگار پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز