قومی خبریں

میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ 10 نومبر کے بعد نتیش کبھی وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے: چراغ پاسوان

اپنے ایک ٹوئٹ میں چراغ پاسوان نے لکھا ہے کہ "پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد معزز نتیش کمار جی کی شکست کی بوکھلاہٹ کسی سے چھپی نہیں ہے۔ عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔"

تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 
تصویر بشکریہ نیشنل ہیرالڈ  

ایک طرف بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر دوسرے مرحلہ کی پولنگ ہو رہی ہے، اور دوسری طرف ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف اپنی مہم تیز سے تیز تر کرتے جا رہے ہیں۔ کھگڑیا ضلع واقع ایک پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالنے کے بعد چراغ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "آپ مجھ سے تحریری شکل میں لے سکتے ہیں کہ 10 نومبر کے بعد نتیش کمار پھر کبھی وزیر اعلیٰ نہیں بن پائیں گے۔" ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ "مجھے 'بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ' چاہیے۔ میں چاہتا ہوں کہ چار لاکھ بہاریوں کے مشوروں کے ذریعہ تیار کیے گئے ویژن ڈاکیومنٹ کی بنیاد پر کام ہو۔"

Published: undefined

چراغ پاسوان نے آج اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ بھی نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ 15 سالوں میں بہار بدنام سے بدحال ہو گیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ "گزشتہ 15 سال میں بہار بدنام سے بدحال ہو گیا۔ ہجرت، روزگار، سیلاب میں کوئی سدھار نہیں ہوا۔ اساتذہ اور بچے دونوں اپنی زندگی مایوسی میں گزار رہے ہیں۔ مہاجر بہاری دوسری ریاست میں یہ بتانے سے شرماتے ہیں کہ وہ بہاری ہیں۔ آج پھر جمہوریت نے موقع دیا ہے اپنی تقدیر بدلنے کا۔"

Published: undefined

ایک دیگر ٹوئٹ میں وہ لکھتے ہیں "پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد معزز نتیش کمار جی کی شکست کی بوکھلاہٹ کسی سے چھپی نہیں ہے۔ عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے۔ آپ سبھی بہار کے ووٹروں سے اپیل ہے کہ بہار کو مزید برباد نہ ہونے دیں۔ عوام نے بہار میں بدلاؤ اور نتیش مکت بہار کے لیے آشیرواد دیا ہے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined