قومی خبریں

’ابھی تو میں جوان ہوں‘، فاروق عبداللہ کا اپنے حالیہ بیان سے یوٹرن!

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے حالیہ بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں ابھی بھی جوان ہوں۔‘‘ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’’مجھے ابھی ریاست اور ہندوستان کے لئے بہت سے کام کرنے ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے حالیہ بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ ’’میں ابھی بھی جوان ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’مجھے ابھی ریاست اور ہندوستان کے لئے بہت سے کام کرنے ہیں۔‘‘

یہ باتیں انہوں نے پیر کے روز یہاں پارلیمانی حلقہ انتخاب سری نگر کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

فاروق عبداللہ جنہوں نے حال ہی میں جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں بوڑھا ہوچکا ہوں اور ریاست کی کمان نہیں سنبھال سکتا، نے مذکورہ بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ’’میں ابھی بھی جوان ہوں۔ انشاء اللہ کافی کام کرنے ہیں اس ریاست اور ہندوستان کے لئے۔ ہمیں اپنے وطن کو بچانا ہے۔ فرقہ پرستوں سے بچانا ہے۔ وہی ہماری لڑائی ہے۔ ہماری لڑائی فرقہ پرستوں کے خلاف ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح ر ہے کہ فاروق عبداللہ نے 17 مارچ کو جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’’آپ سے ایک بات اور کہوں گا۔ میں وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا۔ یہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ بنے گا۔ وہ جوان ہے اور میں بوڑھا ہوں۔ میں اتنا نہیں بھاگ سکتا جتنا یہ جوان لوگ بھاگ سکتے ہیں۔ ان کے ساتھ مقابلہ اگر کرسکتا ہے تو عمر کرسکتا ہے۔ ایک بوڑھا ان کا کیسے مقابلے کرے گا۔ انشاء اللہ میں پارلیمنٹ میں ضرور جاؤں گا۔ مجھے پوری امید ہے۔ ہمیں پارلیمنٹ میں وطن بنانا ہے۔ جس وطن کو ہم بھارت کہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined