نئی دہلی: قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول کے بنگلے پر کسی شخص نے گاڑی لے کر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم اس سے پہلے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا حفاظتی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ یہ شخص دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی تحویل میں ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ فی الحال یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کہ شخص غلطی سے گاڑی لے کر داخل ہوا تھا یا اس کے پیچھے کوئی سازش ہے!
Published: undefined
اے بی پی نیوز کے مطابق دہلی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ’’ایک نامعلوم شخص نے این ایس اے اجیت ڈوول کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ اس شخص کو سیکورٹی فورسز نے روک کر حراست میں لے لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ شخص ذہنی طور پر صحتمند نہیں ہے اور کرائے کی کار چلا رہا تھا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے جسم میں ایک چپ نصب ہے اور اسے کوئی اور ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کر رہا ہے!
Published: undefined
میڈیا میں اجیت ڈوول کو ہندوستان کا جیمز بانڈ کہا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ ماضی میں اس طرح کی خبریں موصول ہوئی تھیں کہ جیش محمد نے اجیت ڈوول کے گھر اور دفتر کی ریکی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف خود جیش کے دہشت گرد ہدایت اللہ نے کیا تھا، جسے جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined