قومی خبریں

’مجھے فخر ہے کہ میں جیل جا رہا ہوں‘، خود سپردگی سے قبل اروند کیجریوال کا بیان

اروند کیجریوال کو 2 جون کو واپس جیل جانا ہوگا۔ ان کی عبوری ضمانت میں مزید 7 روز کی توسیع کی درخواست پر عدالت نے فوری سماعت سے انکار کر دیا

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال، ویڈیو گریب</p></div>

اروند کیجریوال، ویڈیو گریب

 

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں 2 جون کو واپس جیل جانا پڑے گا۔ عدالت نے انہیں 21 دن کی عبوری ضمانت دی تھی۔ انہوں نے اپنی عبوری ضمانت میں عدالت سے 7 دنوں کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا لیکن عدالت نے اس پر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ اس کے بعد اب کیجریوال کو 2 جون کو خود سپردگی کرنی ہوگی، جس سے قبل انہوں نے اہم بیان دیا ہے۔

Published: undefined

اروند کیجریوال نے کہا کہ ’’مجھے فخر ہے کہ میں جیل جا رہا ہوں، سبھاش چندر بوس، بھگت سنگھ اور مہاتما گاندھی جیسے کئی آزادی کے متوالے ملک کو آزاد کرانے کے لیے جیل گئے اور میں بھی ملک کو بچانے کے لیے جیل جا رہا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ اروند کیجریوال نے میڈیکل جانچ کے لیے اپنی عبوری ضمانت میں مزید 7 دنوں کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا جس پر عدالت نے فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ اسی کے ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے پر سی جے آئی فیصلہ کریں گے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد کیجریوال نے سی جے آئی کو عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست دی لیکن عدالت کے رجسٹری نے ان کی درخواست کو منظور نہیں کیا۔ اب کیجریوال کو 2 جون کو خود سپردگی کرنی ہوگی۔

Published: undefined

اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو ای ڈی نے دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ 50 دن جیل میں گزارنے کے بعد 10 مئی کو لوک سبھا انتخابات کی مہم چلانے کے لیے سپریم کورٹ سے انہیں 21 دن کی عبوری ضمانت ملی تھی جو یکم جون کو ختم ہو رہی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا اروند کیجریوال کے خلاف ای ڈی کی سپلیمنٹری چارج شیٹ پر نوٹس لینے کا دہلی کی مقامی عدالت کا حکم 4 جون تک محفوظ رکھ لیا گیا ہے۔ ای ڈی نے 7 مئی کو راؤز ایونیو کورٹ میں 18 ویں ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس چارج شیٹ میں اروند کیجریوال کو ملزم بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined