قومی خبریں

’میں روزانہ انسولین مانگ رہا ہوں، تہاڑ جیل انتظامیہ کے دونوں بیان جھوٹے‘، جیل سپرنٹنڈنٹ کو کیجریوال کا مکتوب

کیجریوال نے تہاڑ جیل انتظامیہ پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اخبار میں تہاڑ انتظامیہ کا بیان پڑھا، بہت دکھ ہوا، تہاڑ کے دونوں بیانات جھوٹے ہیں۔ میں روزانہ انسولین مانگ رہا ہوں۔

وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال
وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال 

تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ذیابیطس اور انسولین کی فراہمی و عدم فراہمی سے متعلق عام آدمی پارٹی اور بی جے پی آمنے سامنے ہیں۔ اسی درمیان وزیر اعلیٰ کیجریوال کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ روزانہ جیل انتظامیہ سے انسولین مانگ رہے ہیں اور یہ کہ تہاڑ انتظامیہ سیاسی دباؤ میں جھوٹ بول رہی ہے۔

Published: undefined

دراصل وزیر اعلیٰ کیجریوال نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ایک مکتوب لکھا ہے، جس میں انہوں نے جیل انتظامیہ پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ اپنے مکتوب میں کیجریوال نے لکھا ہے کہ ’’میں نے اخبار میں تہاڑ انتظامیہ کا بیان پڑھا۔ بیان پڑھ کر بہت دکھ ہوا، تہاڑ کے دونوں بیانات جھوٹے ہیں، میں روزانہ انسولین مانگ رہا ہوں۔ میں نے گلوکو میٹر کی ریڈنگ دکھائی اور بتایا کہ دن میں 3 بار شوگر بہت زیادہ ہو جا رہی ہے۔ شوگر 250 سے 320 کے درمیان جاتی ہے۔ ایمس کے ڈاکٹروں نے کبھی بھی نہیں کہا کہ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ایمس کے ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ ڈیٹا اور ہسٹری دیکھنے کے بعد بتائیں گے۔ تہاڑ انتظامیہ سیاسی دباؤ میں جھوٹ بول رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ آج ہی دہلی کی محکمہ تعمیرات عامہ کی وزیر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں منی لانڈرنگ کی تفتیش کر رہی ای ڈی کی کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیجریوال نے راؤز ایونیو کورٹ میں درخواست دی تھی کہ وہ اپنے شوگر کے ماہر ڈاکٹر سے بات کرنے کے بعد دوبارہ انسولین لینا چاہتے ہیں، مگر کیجریوال کی اس درخواست کی ای ڈی اور تہاڑ جیل انتظامیہ نے عدالت میں مخالفت کی ہے۔

Published: undefined

آتشی کے مطابق عدالت میں پیش ہونے والے ای ڈی اور تہاڑ کے وکیل نے کہا کہ کیجریوال کو ان کے ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ہم کیجریوال کو انسولین نہیں لینے دیں گے اور یہ کہ کیجریوال کو انسولین کی ضرورت نہیں ہے۔ ایمس کے ڈاکٹر بہت ماہر ہیں، وہ بتائیں گے کہ اروند کیجریوال کو انسولین کی ضرورت ہے یا نہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل اتوار (21 اپریل) کو خبر آئی تھی کہ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا کیجریوال کی درخواست پر تہاڑ جیل انتظامیہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈاکٹر کے ساتھ دہلی کے وزیر اعلیٰ کا کنسلٹیشن کرایا۔ ایمس کے سینئر ذیابیطس کے ماہر ڈاکر کے علاوہ آر ایم او تہاڑ اور ایم او تہاڑ بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران موجود رہے۔ ڈاکٹر سی جی ایم (گلوکوز مانیٹرنگ سینسر) کا مکمل ریکارڈ اور کیجریوال کی طرف سے لی جانے والی خوراک و ادویات کی تفصیل حاصل کی۔ اس دوران اروند کیجریوال کی طرف سے نہ تو انسولین کا مسئلہ اٹھایا گیا اور نہ ہی ڈاکٹر نے انہیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined