بہار کی پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑ رہے سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے سپاہی ہیں اور آخری سانس تک اس پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔ انھوں نے کچھ دنوں قبل ہی 2015 میں قائم کردہ اپنی ’جَن ادھیکار پارٹی‘ کو کانگریس میں ضم کر دیا تھا۔ پپو یادو کو پورنیہ سیٹ پر جنتا دل یو رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار کشواہا اور آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی کے ساتھ سہ رخی مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
1990 کی دہائی میں آزاد امیدوار کے طور پر تین بار پورنیہ سیٹ جیتنے والے یادو نے ایک خبر رساں ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’میں کانگریس اور اس کے لیڈر راہل گاندھی و پرینکا گاندھی کا ایک سپاہی ہوں۔ میں اپنی آخری سانس تک (نظریاتی طور پر) کانگریس پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔ کانگریس پارٹی کا نظریہ میرے خون میں ہے۔‘‘
Published: undefined
پورنیہ لوک سبھا سیٹ کو لے کر اپنے مستقبل کے منصوبہ کے بارے میں بتاتے ہوئے پپو یادو نے کہا کہ ’’میری ترجیح کچھ اہم صنعتوں کو پورنیہ میں لانا ہے تاکہ اس علاقہ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔ میں اس علاقہ کے کسانوں کی پیداوار کے لیے بہتر قیمت بھی یقینی بناؤں گا اور انھیں بچولیوں کے چنگل سے بھی آزاد کراؤں گا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ بہار کے اپوزیشن ’مہاگٹھ بندھن‘ کی سیٹ تقسیم کے دوران پورنیہ لوک سبھا سیٹ کو آر جے ڈی کے حصہ میں دیا گیا تھا۔ اس کے تحت آر جے ڈی نے پانچ بار کی رکن اسمبلی اور حال ہی میں جنتا دل یو چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے والی بیما بھارتی کو میدان میں اتارا ہے۔ پورنیہ میں ووٹنگ دوسرے مرحلہ کے تحت 26 اپریل کو ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined