حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کے کورسز کی تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 20 اکتوبر کیا گیا ہے۔ پروفیسر پی فضل الرحمن، انچارج ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن۔ ڈسٹنس ایجوکیشن بیورو کی ہدایت پر یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
اس سال سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز) کے علاوہ 4 نئے کورسس ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام پروگرامس میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔
Published: undefined
ایک سالہ ڈپلومہ (ٹیچ انگلش اور جرنلزم و ماس کمیونیکیشن) اور چھ ماہی سرٹی فکیٹ کورسز (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنگشنل انگلش) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب لنک http://manuu.ac.in/admissions/odl2018 پر دستیاب ہے۔ طلبہ معاون خدمات، ہیلپ لائن 040-23008463 اور صرف اوقات دفتر میں 6301910770 پر یا صرف ایس ایم ایس کے لیے 9100677222 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز