تلنگانہ میں خاتون تحصیلدار اس وقت خوف کے سایہ میں اپنی ذمہ داریوں کو انجام دے رہی ہیں۔ یہ خوف اس وقت سے زیادہ بڑھ گیا ہے جب ایم آر او وجیا ریڈی پر دفتر میں حملہ کیا گیا اور وہ ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سو گئیں۔ وجیا ریڈی کو زندہ جلائے جانے کے ایک ہفتہ بعد تلنگانہ کی سبھی خاتون تحصیلداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ پیپر اسپرے کے ساتھ ڈیوٹی پر جائیں تاکہ کسی طرح کے حملے کی صورت میں وہ اپنا دفاع کر سکیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ صوبے میں 1000 تحصیلداروں میں تقریباً 400 خاتون تحصیلدار ہیں۔ حملے کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے ان سبھی خاتون تحصیلداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے پیپر اسپرے ساتھ رکھیں۔ تلنگانہ تحصیلدار ایسو سی ایشن کے چیئرمین کی طرف سے یہ حکم جاری کیا گیا ہے جس میں صاف طور پر لکھا گیا ہے کہ انھیں مستعد رہنا چاہیے اور ساتھ میں پیپر اسپرے رکھنا چاہیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ایم آر او وجیا ریڈی کو گزشتہ 4 نومبر کو عبداللہ پور میٹ واقع دفتر میں پٹرول چھڑک کر نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ وجیا پر حملے کا ملزم سریش پٹرول کا برتن لے کر اس کے دفتر پہنچا تھا جہاں دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا اور پھر سریش نے پٹرول ایم آر او پر پھینک کر انھیں آگ لگا دی۔ آگ لگائے جانے کے بعد دفتر میں افرا تفری پھیل گئی تھی۔ وجیا کو بچانے کے لیے دو لوگ دوڑے بھی تھے، لیکن وہ دونوں بھی جھلس گئے۔ لوگوں نے کسی طرح آگ پر قابو پا کر تینوں کو اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹر وجیا کو نہیں بچایا جا سکا۔
Published: undefined
اس طرح کے بڑھتے واقعات سے متفکر تلنگانہ تحصیلدار ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ اپنے مسئلہ کو لے کر آنے والے لوگوں کو بیگ لے کر داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ دفتر آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ جانچ کے بعد انھیں صرف افسران کے پاس اپنی درخواست لے جانے کی اجازت ہوگی۔ انھوں نے آگے یہ بھی جوڑا کہ سیکورٹی کے سخت انتظام سے ہو سکتا ہے افسروں اور لوگوں میں دوری بڑھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز