حیدرآباد: ملک میں جاری طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے طلبہ کوان کے آبائی مقامات پر روانہ کرنے کے لیئے چانسلر فیروز بخت نے انچارج وائس چانسلر ایوب خان کوہدایت دی۔ جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فیروز بحت نے کہا کہ اسٹوڈنٹ یونین کے لیڈر فاروق نے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ وائس چانسلر ایوب خان کوہدایت دیں کہ وہ پریشان طلبہ کی مدد کریں۔ یونیورسٹی میں کشمیر، اترپردیش، بہار اور دیگر ریاستوں کے طلبہ پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے آبائی مقامات جانا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
فیروز بخت نے ایوب خان نے سے درخواست انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان طلبہ کی مدد کرنی چاہیے اور اس کے لیے بسوں کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ فیروز بخت نے طلبہ کویقین دلایا کہ وہ ان کی مدد کے لیے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں گے اور جلد سے جلد یونیورسٹی انتظامیہ ان کو آبائی مقامات پر روانہ کرے گی۔
Published: undefined
فیروز بخت نے کہا کہ بہت سارے طلبہ جن کو ہاسٹل میں جگہ نہیں ملی ہے وہ کیمپس کے باہر رہے ہیں اور ان کے پاس روم کا کرایہ دینے اور کھانے پینے کو بھی پیسے نہیں ہیں۔ ہمارے اساتذہ لاکھوں روپئے تنخواہیں لیتے ہیں مگرطلبہ کی کوئی مدد نہیں کر رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے ایوب خان کو کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں جوطلبہ کے لیے قائم کی گئی یونیورسٹی میں یہاں کے لوگوں کوحاصل ہوتے ہیں اس کا صحیح استعمال ہونا چاہیے۔ عمر فاروق اسٹوڈنٹ یونین لیڈر نے کہا کہ انہوں نے انچارج وائس چانسلر ایوب خان سے ربطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کوئی تعاون حاصل نہیں ہو رہا ہے۔ فیروز بخت نے کہا کہ اگر طلبہ کی ایوب خان مدد نہیں کرتے ہیں تو وہ منسٹری سے ان کی شکات کریں گے۔ فیروز بخت نے طلبہ سے کہا کہ وہ کسی بھی مدد کے لیے ان سے ربطہ کر سکتے ہیں وہ طلبہ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined