حیدرآباد: اپنی ذاتی زندگی سے ناخوش ایک انجینئرنگ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر قلی کا کام کرنے لگا۔ یہ معاملہ حیدرآباد کے مضافات میں عبداللہ پورمیٹ سے متعلق ہے۔ یہاں ایک پرائیویٹ کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کرنے والا یہ شخص 7 اپریل کو کالج کے ہاسٹل سے لاپتہ ہو گیا تھا جہاں وہ مقیم تھا۔ کالج کے عہدیداروں نے سوچا کہ شاید وہ تلنگانہ کے کھمم ضلع میں اپنے آبائی مقام پر گیا ہوگا اور اس کے اہل خانہ سے رابطہ قائم کیا۔ تاہم اہل خانہ نے بتایا کہ وہ وہاں نہیں آیا۔
Published: undefined
کچھ دن انتظار کرنے کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی، جس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ اس سے قبل بھی وہ بغیر بتائے گھر سے چلا گیا تھا اور بعد میں ایک بازار میں قلی کا کام کرتا ہوا پایا گیا۔
Published: undefined
عبداللہ پورمیٹ کے انسپکٹر سنیل کمار اور ان کی ٹیم نے عبداللہ پورمیٹ میں ایک مقامی فروٹ منڈی پر نظر رکھی۔ منگل کی صبح پولیس نے اس شخص کو دیکھا جو قلی کے طور پر کام کرنے آیا تھا۔ انہوں نے اسے حراست میں لے کر اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اہل خانہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس کی ماہر نفسیات سے کاونسلنگ کرائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined