قومی خبریں

حیدرآباد: جڑواں بم دھماکوں کو 12 سال مکمل، زخم ابھی تک تازہ

شہر حیدرآباد کے گوکل چاٹ بھنڈار اور لمبنی پارک میں ہوئے جڑواں بم دھماکوں کو 12سال مکمل ہوگئے، ان دھماکوں میں اپنوں سے بچھڑنے والے افراد کے ساتھ ساتھ زخمی افراد کے ہنوز غم تازہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے گوکل چاٹ بھنڈار اور لمبنی پارک میں ہوئے جڑواں بم دھماکوں کے آج 12سال مکمل ہوگئے ہیں۔ آج ہی کے دن 25 اگست 2007 کو حیدرآباد کے علاقہ کوٹھی کی مشہور گوکل چاٹ بھنڈار کے علاوہ لمبنی پارک میں یہ دھماکے ہوئے تھے۔

Published: undefined

پہلا بم دھماکہ 7.45 بجے شب لمبنی پارک میں ہوا تھا اس کے پانچ منٹ کے وقفہ کے بعد 7.50بجے شب گوکل چاٹ بھنڈار میں دھماکہ ہوا تھا۔ ان جڑواں دھماکوں میں 42 افراد ہلاک اور 54 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں ملے بموں کو ناکام بنادیا گیا تھا۔

Published: undefined

آج ان دھماکوں کے 12 سال مکمل ہونے پر ان دھماکوں میں ہلاک افراد کے رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ زخمی افراد بھی دونوں مقامات پر پہنچے اور اس دن کو یاد کیا۔ ملک پیٹ علاقہ کے رہنے والے جے نرسمہا شرما نے اپنی 20 سالہ دختر پرتیوشا کو ان دھماکوں میں کھو دیا تھا جبکہ اُپل علاقہ سے تعلق رکھنے والے بی انجیا نے اپنے خاندان کے دو اراکین کو کھویا تھا۔ ان کی بڑی بیٹی 14 سالہ سراونتی اور 39 سالہ سداشیو ریڈی دھماکہ میں ہلاک ہو گئی تھی۔ جے نرسمہا اور انجیا دونوں نے واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کامطالبہ کیا۔

Published: undefined

متاثرین نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ انہیں ڈبل بیڈ روم مکانات، وظیفہ، ہیلتھ کارڈ، مالی مدد فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کی گئی مالی مدد ان کے طبی اخراجات کے لئے ناکافی ہوئی ہے۔ ان دھماکوں میں اپنوں سے بچھڑنے والے افراد کے ساتھ ساتھ زخمی افراد کے ہنوز غم تازہ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined