حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گذشتہ دو دنوں کے دوران بارش کے سبب درجہ حرارت میں گراوٹ ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے ماہرین نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں تک سوائن فلو کے واقعات سامنے آسکتے ہیں۔
عموماً جنوری میں سوائن فلو کے واقعات میں کمی ہوتی ہے تاہم موسم کی اچانک تبدیلی اور درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں سوائن فلو کے واقعات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم کسی بھی قسم کی ہنگامی نوعیت سے نمٹنے کیلئے ریاستی محکمہ صحت تیار ہے۔
گذشتہ سال سوائن فلو کے سبب گاندھی اسپتال میں جنوری تا نومبر کے درمیان سوائن فلو کے سبب 9 اموات ہوئی تھیں۔ 2018ء میں سوائن فلو اور دیگر پیچیدگیوں کے سبب 16 افراد کی اموات ہوئی تھی۔ ڈاکٹرس اور ماہرین صحت نے لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ نیشنل سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور انٹی گریٹیڈ ڈیزیز سروے لینس پروگرام کے مطابق سوائن فلو سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ بچوں، ضعیف افراد، حاملہ خواتین اور ہیلتھ ورکرس میں ہوتا ہے۔
Published: undefined
شہرحیدرآباد کے فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ پی شنکر نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ہر صورت احتیاطی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ شدید بخار، چھینک، کھانسی اور بدن درد جیسی سوائن فلو کی علامات پر اسپتال سے رجوع ہوں۔ شہری، پرہجوم مقامات میں جانے سے گریز کریں، وقفہ وقفہ سے اپنے ہاتھ دھوتے رہیں، ہاتھ ملانے سے گریز کریں، چھینک یا کھانسی آنے پر اپنے منہ پر ہاتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسپتالوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کو علاحدہ رکھنے کے اقدامات کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز