حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق راجیہ سبھا رکن وی ہنمنٹ راؤ کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ انہیں پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز ہنمنت راو سے فون پر ربط قائم کیا اور ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ ہنمنت راؤ فی الحال شہر کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Published: undefined
کانگریس ذرائع کے مطابق ہنمنت راؤ نے سونیا گاندھی کو بتایا کہ گردے میں انفیکشن کی وجہ سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور فی الحال ان کی صحت قدرے بہتر ہے۔ اس سے پہلے وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے تھے۔ اس پر سونیا گاندھی نے ہنمنت راؤ سے کہا کہ زندگی بہت اہم ہے اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
Published: undefined
سونیا گاندھی نے ہنمنت راو کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گزشتہ روز کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھی ہنمنت راؤ کو فون کیا تھا اور ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی تھیں۔ ہنمنت راؤ نے سونیا گاندھی اور وینوگوپال کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز