قومی خبریں

’سویگی‘ کے مسلم ڈلیوری بوائے سے ہندو گاہک نے پارسل لینے سے کیا انکار، معاملہ دَرج

اجے کمار نامی شخص نے چکن-65 کا آرڈر دیا تھا اور ساتھ میں لکھا تھا کہ وہ ہندو ڈلیوری بوائے سے ڈلیوری چاہتا ہے، لیکن سویگی نے مسلم ڈلیوری بوائے کو بھیج دیا۔ ناراض اجے نے پارسل لینے سے انکار کر دیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک میں بڑھتی ہندو-مسلم منافرت کی تصویر ایک بار پھر اس وقت دیکھنے کو ملی جب حیدر آباد میں ہندو شخص نے مسلم ڈلیوری بوائے سے کھانا لینے سے انکار کر دیا۔ حیدر آباد پولس نے اجے کمار نامی اس شخص کے خلاف کیس درج کر لیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ دراصل حیدر آباد کے علی آباد علاقے میں اجے کمار نے مسلم ڈلیوری بوائے مدثر سے کھانا لینے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ یہ نہیں چاہتا تھا کہ کسی مسلم لڑکے کے ہاتھوں وہ کھانا لے۔ کھانا لینے سے انکار کیے جانے کے بعد مدثر نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی۔

Published: 26 Oct 2019, 12:39 PM IST

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مدثر نے مقامی پولس سے شکایت کی تھی اور معاملہ درج کر جانچ کی یقین دہانی کرائی گئی۔ پولس انسپکٹر پی شرینواس نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’سویگی (Swiggy) کے ڈلیوری بوائے مدثر سلیمان کی شکایت پر معاملہ درج کر لیا گیا ہے او رمعاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ شکایت دہندہ نے کہا تھا کہ ایک گاہک نے آرڈر کرنے کے بعد کھانا لینے سے صرف اس لیے انکار کر دیا کیونکہ وہ مسلم ہے۔‘‘

Published: 26 Oct 2019, 12:39 PM IST

ڈلیوری بوائے نے اس معاملے کو مسلم تنظیم ’مجلس بچاؤ تحریک‘ کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ مجلس بچاؤ تحریک کے سربراہ امجد اللہ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ معاملہ شیئر بھی کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’ایک شخص نے چکن-65 کا آرڈر دیا تھا اور کسی ہندو ڈلیوری بوائے سے یہ آرڈر بھیجنے کی گزارش کی تھی۔ لیکن سویگی نے ڈلیوری مسلم لڑکے کے ہاتھ بھیج دیا۔ جس کے بعد اس نے پارسل لینے سے انکار کر دیا۔‘‘

Published: 26 Oct 2019, 12:39 PM IST

امجداللہ خان نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’(اجے کمار کا) یہ طریقہ نفرت انگیز ہے جس کی تنقید ہر ایک کو کرنی چاہیے تاکہ گنگا جمنی تہذیب برقرار رہے۔ وہ (اجے کمار) نہیں جانتا کہ جس جگہ اس نے اپنا آرڈر دیا تھا وہاں کا گرانڈ باورچی ایک مسلم شخص ہے۔‘‘

Published: 26 Oct 2019, 12:39 PM IST

اس معاملے میں سویگی کی طرف سے بھی بیان سامنے آیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہم ہر طرح کے نظریات کی قدر کرتے ہیں۔ ہر آرڈر جگہ کی بنیاد پر ڈلیوری ایگزیکٹیو کو مل جاتا ہے۔ آرڈر کسی شخص کی ترجیح کی بنیاد پر نہیں دیا جاتا۔ ہم لوگ ایک تنظیم کی شکل میں اپنے ڈلیوری بوائے اور صارفین کے درمیان کسی بنیاد پر تفریق نہیں کرتے ہیں۔

Published: 26 Oct 2019, 12:39 PM IST

واضح رہے کہ کچھ مہینے قبل بھی ایسا ہی ایک معاملہ مدھیہ پردیش سے سامنے آیا تھا جہاں ایک شخص نے ’زومیٹو‘ کو دیا گیا اپنا آرڈر صرف اس لیے نہیں لیا تھا کیونکہ ڈلیوری بوائے ہندو نہیں تھا۔ اس وقت زومیٹو نے کہا تھا کہ ’’کھانے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور ہم کسی خاص مذہب کے لوگوں کے لیے الگ سے ڈلیوری بوائے نہیں رکھ سکتے۔ ہمارے لیے سب برابر ہیں۔‘‘

Published: 26 Oct 2019, 12:39 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Oct 2019, 12:39 PM IST