حیدرآباد: این جی او کے نام پر آکسیجن سلینڈر کی کالا بازاری کرنے والے افراد کو تلنگانہ کی رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاٖف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر دفعات کے تحت ایک معاملہ درج کیا ہے۔ ملزمین کی شناخت محمد عبداللہ ساکن کنچن باغ، محمد مظہر ساکن فلک نما اور سید عارف ساکن چندرائن گٹہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ ملکا جگری کے سب انسپکٹر جے اشوک کمار کو وین میں نامعلوم افراد کی جانب سے آکسیجن کی غیر قانونی منتقلی کی اطلاع ملی، جس کے بعد انہوں نے اپنے اسٹاف کے ساتھ مولاعلی علاقہ میں گاڑیوں کی تلاشی لی اور ایک وین کو روکا جس میں یہ سلینڈر غیر قانونی طور پر منتقل کیے جا رہے تھے۔ پولیس نے ان ملزمین کو حراست میں لے لیا کیونکہ یہ ملزمین آکسیجن سلینڈر کی منتقلی کے بارے میں دستاویزات دکھانے میں ناکام رہے۔ پولیس نے وین کو ضبط کرلیا۔
Published: undefined
ملزمان سے پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ ملزم نمبر 3 سید آصف ماس فاؤنڈیشن کے نام سے ایک این جی او چلاتا ہے۔ وہ سلمان نامی شخص سے 16000روپے میں سلینڈر خرید کر اس کو ضرورت مندوں کو 25000 روپئے میں فروخت کیا کرتا تھا۔ اس نے اپنے غیر قانونی کاروبار کے لئے دوسرے نوجوانوں کی بھی خدمات حاصل کی تھیں۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر آکسیجن سلنڈرس کا ذخیرہ کر رہے تھے اور ان کو ان افراد تک پہنچا رہے تھے جن کو اس کی ضرورت تھی، اس کے لئے وہ بھاری منافع حاصل کر رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز