قومی خبریں

حیدر آباد: مشکل وقت دیکھ کر مسجد کو بنایا گیا ’کورونا کیئر سنٹر‘، سبھی سہولیات موجود، مفت ہوگا علاج

حیدر آباد واقع مسجدِ محمدی کو ’کورونا کیئر سنٹر‘ میں بدلا گیا ہے۔ فی الحال یہاں 40 بیڈ پر مبنی کورونا آئسولیشن سنٹر بنایا گیا ہے۔ مسجد میں کورونا مریضوں کے لیے سبھی بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

کورونا وبا کی دوسری لہر سے پریشان ہندوستان میں ایک طرف اسپتالوں کی بدحالی کا عالم سرخیاں بن رہا ہے، اور دوسری طرف کئی اداروں اور مذہبی مقامات کے ذمہ داران نے اپنی اپنی جگہ کو ’کورونا کیئر سنٹر‘ میں تبدیل کر موجودہ مشکل حالات میں حب الوطنی اور انسانیت کا بہترین نمونہ پیش کیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حیدر آباد کی ایک عالیشان مسجد کے ذمہ داران نے بھی مسجد کو کورونا کیئر سنٹر میں تبدیل کر دیا ہے، تاکہ ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکے اور غریب مریضوں کا مفت علاج بھی کیا جا سکے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ حیدر آباد کے راجندر نگر واقع مسجد محمدی کو کورونا سنٹر میں بدلا گیا ہے اور فی الحال یہاں 40 بیڈ پر مبنی کورونا آئسولیشن سنٹر بنایا گیا ہے۔ اس مسجد میں کورونا مریضوں کے لیے سبھی بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں، مثلاً یہاں آکسیجن بھی موجود ہے، ہر طرح کی دوائیاں، انجکشن اور میڈیکل کی دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔ انسانیت کی اس خدمت میں مسجد انتظامیہ کی مدد ’ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن‘ نے کی ہے۔ اس نے مسجد میں زیر علاج مریضوں کے لیے سبھی سہولیات مفت دستیاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

مسجد محمدی کو کورونا کیئر سنٹر میں تبدیل کیے جانے سے متعلق خبر’انڈیا ٹائمز‘ میں شائع ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ مسجد سے ملحق ایک اسکول بھی ہے اور وہاں بھی کورونا مریضوں کے علاج کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسکول میں 20 کلاس روم ہیں۔ ہر کمرے میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرتے ہوئے 3 مریضوں کو رکھنے کی سہولت دی گئی ہے۔ ڈاکٹرس اور نرس وغیرہ کے رہنے کے لیے الگ سے انتظام کیا گیا ہے۔ ہر منزل پر خواتین کے لیے علیحدہ ریسٹ روم (آرام کرنے کے لیے کمرہ) ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن نے 75 لاکھ روپے اس کے لیے عطیہ کیا ہے۔ اس نے 24 گھنٹے ایمبولنس سروس دستیاب کرانے کی بات بھی کہی ہے جو کورونا مریضوں کو گھر سے کورونا کیئر سنٹر پہنچائے گی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ کورونا سنٹر میں 50 لوگوں کا اسٹاف تیار کیا گیا ہے جو تین شفٹ میں کام کریں گے۔ ان میں 4 ڈاکٹرس، 4 نرس اور چار بیڈ سائیڈ کیئر کرنے والے ملازمین ہوں گے۔ ان سب کی شفٹ 6-6 گھنٹے کی ہوگی۔ فیزیوتھیراپسٹ اور ڈائٹیشین بھی یہاں موجود رہیں گے۔ علاوہ ازیں صفائی ملازم اور دیگر معاون ملازم بھی ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined