حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات میں ملوث ملزمین کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے بعد ان کی لاشوں کے گزشتہ روز کیے گئے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ویڈیو سی ڈی منگل کے روز تلنگانہ ہائی کورٹ میں پیش کر دی گئی۔
Published: undefined
ایمس فارنسک کے ماہرین کا بورڈ دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے تشکیل دیا گیا تھا جس نے گزشتہ روز گاندھی اسپتال میں ان لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ اس کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ بھی ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو مہر بند لفافے میں پیش کر دی گئی۔
Published: undefined
مکمل رپورٹ آئندہ ہفتہ عدالت میں پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ ہائی کورٹ نے دوبارہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ہائی کورٹ کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ہی ان لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم انجام دیا گیا اور لاشوں کے زخموں کا مکمل اور تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا۔ جس زخم کے بارے میں شبہ ہوا، اس حصہ کے ایکسرے نکال لیے گئے ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ آیا لاشوں پر نظر نہ آنے والے زخم کے نشان تو نہیں ہیں؟ اس طرح تمام زاویوں سے یہ دوبارہ پوسٹ مارٹم انجام دیا گیا۔
Published: undefined
ایک لاش کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے تقریباً دیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔ ایک کے بعد دیگر لاشوں کا پوسٹ مارٹم انجام دیا گیا اور ماہرین کی جانب سے ہر بات کو نوٹ کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس کے بھاری بندوبست کے درمیان لاشوں کو ان کے خاندانوں کے حوالے کردیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز