حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26 سالہ ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات میں ملوث ملزمین کی لاشوں کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کی تلنگانہ ہائی کورٹ نے ہدایت دی۔
Published: undefined
ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم کی ویڈیو لی جائے۔ یہ ملزمین انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ دوبارہ پوسٹ مارٹم پیر کی شام تک مکمل کر لیا جائے۔ دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی موجودگی میں لاشوں کو ان کے ارکان خاندان کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد شواہد کو مہر بند لفافے میں عدالت میں پیش کیے جائیں۔
Published: undefined
قبل ازیں، گاندھی اسپتال جہاں کے مردہ خانہ میں ان لاشوں کو محفوظ رکھا گیا ہے، کے سپرنٹنڈنٹ نے تلنگانہ ہائی کورٹ کو بتایا تھا کہ لاشوں کو 2 ڈگری سلسیس درجہ حرارت میں رکھا گیا ہے اور یہ لاشیں تقریباً 50 فیصد تک مسخ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ میں یہ لاشیں مکمل طور پر مسخ ہو جائیں گی۔ عدالت نے جمعہ کو ان لاشوں کی تفصیلات پیش کرنے کی سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز