نئی دہلی: شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ خاتون ویٹنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری اور پھر اس کا قتل کر لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث ملزمین کے انکاونٹر کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق عدالت عظمیٰ اس سلسلے میں سماعت بدھ یعنی 18دسمبرکو کرے گی۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں داخل کردہ عرضیوں میں عرضی گزاروں نے انکاونٹر میں ملوث ملزمین کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے اور اس معاملہ کی آزادانہ جانچ کا حکم دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔عرضی گزاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس انکاونٹر میں پولس نے کئی غلطیاں کی ہیں جس کی جانچ ہونی چاہیے۔
Published: undefined
دوسری طرف حیدر آباد سائبر آباد پولس اس ماہ کے آخر تک اس عصمت دری اور قتل واقعہ سے متعلق چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولس نے چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس ماہ کے اواخر میں امکان ہے کہ یہ چارج شیٹ سائبر آباد پولس کی جانب سے داخل کی جائے گی۔اس قتل و عصمت دری معاملہ میں 30گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔ڈی این اے رپورٹ،فارنسک رپورٹ پولس کے پاس ہے۔ عصمت دری،قتل کی جائے واردات کے قریب کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اہم شواہد مانا جارہا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتارام نے ایوان سے کہا ہے کہ دہلی حکومت نے آندھراپردیش دیشا ایکٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دیشا ایکٹ حال ہی میں اے پی اسمبلی میں منظور کیا گیا تھا جس کے تحت عصمت دری پر 21دن میں مجرم کو موت کی سزا کی گنجائش رکھی گئی تھی۔اسپیکر نے کہاکہ دہلی حکومت نے اس ایکٹ کی نقل دینے کی خواہش کی ہے۔واضح رہے کہ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سائبر آباد پولس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات کے بعد پڑوسی ریاست آندھراپردیش نے اس ایکٹ کو اسمبلی میں منظور کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز