وادی کشمیر میں میرواعظ مولوی عمر فاروق کی قیادت والی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ طاقت کے بل پر کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کی تازہ لہر پراسے فکر و تشویش ہے۔ کانفرنس نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں بھی پرامن عزاداروں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال اور پرتشدد کارروائیاں نہ صرف حد درجہ افسوسناک ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
Published: 28 Aug 2020, 9:20 PM IST
حریت ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں بڈگام میں جلوس عزا پر ٹیئر گیس شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور ضلع بڈگام اور ضلع سری نگر میں جلوس میں شامل نوجوانوں پر مقدمہ درج کرنے، بٹہ مالو اور لالچوک کے ملحقہ علاقہ جات میں گرفتاریوں سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں سخت بندشوں اور قدغنوں اور پابندیوں کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کو جمہوریت کے مسلمہ اصولوں کی بیخ کنی قرار دیا گیا۔
Published: 28 Aug 2020, 9:20 PM IST
بیان میں کہا گیا کہ طاقت اور تشدد پر مبنی کارروائیوں سے عوام خاص طور پر نوجوانوں کے جذبات اور احساست کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔
Published: 28 Aug 2020, 9:20 PM IST
حریت کانفرنس نے واضح کیا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے خطہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کے ساتھ ساتھ مسلسل طاقت اور قوت کے بل پر کشمیریوں کے جائز جذبات اور احساسات کو دبانے کا عمل جاری ہے جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔
Published: 28 Aug 2020, 9:20 PM IST
بیان میں کہا گیا کہ حریت نے یہ بات بار بار کہی ہے کہ حکومت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات اور جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کو سلب کرنے کی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور اس طرح کے اقدامات سے دیرینہ مسئلہ کشمیر کی حیثیت اور ہیئت کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔
Published: 28 Aug 2020, 9:20 PM IST
حریت نے یہ بات زور دیکر کہی کہ نہ صرف تازہ گرفتاریوں بلکہ اس سے قبل بھی گھر و تھانہ میں نظر بند رکھے گئے قائدین ،سیاسی کارکنوں، کشمیر اور ملک کی مختلف جیلوں میں مقید رکھے گئے سیاسی رہنماﺅں، سول سوسائٹی کے افراد، معزز شہریوں اور نوجوانوں کو بلا مشروط رہا کیا جائے۔
Published: 28 Aug 2020, 9:20 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Aug 2020, 9:20 PM IST