نئی دہلی: ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھ رہے خطرے کے درمیان اب کئی ریاستوں پر گردابی طوفان جواد کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے۔ یہ طوفان ہفتہ کے روز اوڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ تاؤتے اور یاس کے بعد یہ تیسرا طوفان ہے جو رواں سال ساحلی علاقوں میں تباہی مچا سکتا ہے۔ جواد کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق خلیج بنگال کے جنوب مشرق سے گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران دباؤ 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب - شمال مشرقی سمت میں پیش قدمی کر رہا ہے۔ اس کے شمالی آندھرا پردیش سے مغربی وسطی خلیج بنگال تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ یہ طوفان آئندہ 4 دسمبر یعنی ہفتہ کی صبح 80-90 کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے جنوبی اوڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس کے پیش نطر مغربی بنگال، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
طوفان جواد کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی کل 29 ٹیموں کو اب تک اوڈیشہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں کشتیوں، درخت کاٹنے والے اوزاروں اور ٹیلی مواصلات سے آراستہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 33 این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تیار رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کی بھی کئی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ فی الحال وزارت داخلہ کی جانب سے صورت حال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہے اور وزارت ریاستی حکومتوں اور متعلقہ مرکزی ایجنسیوں سے بھی مسلسل رابطہ میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز