قومی خبریں

عآپ کے سینکڑوں لیڈران و کارکنان کانگریس میں شامل، دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کیا استقبال

دیویندر یادو نے کہا کہ راہل گاندھی جس طرح عوامی حقوق کے لئے پارلیمنٹ سے سڑک تک جدوجہد کر رہے ہیں، اس سے متاثر ہو کر سبھی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس میں شامل ہونے والے دوسری پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان</p></div>

کانگریس میں شامل ہونے والے دوسری پارٹیوں کے لیڈران و کارکنان

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج شمال مشرقی دہلی سے عام آدمی پارٹی (عآپ) رکن پارلیمنٹ کے نمائندہ اسلام ملک کو ان کے سینکڑوں کارکنان کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل کیا۔ انھوں نے سبھی کو کانگریس کا پٹکا پہنا کر کانگریس فیملی میں ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی حسن احمد اور علی مہندی بھی موجود تھے۔

Published: undefined

اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ اسلام ملک اور ان کے حامیوں کے کانگریس میں شامل ہونے سے شمال مشرقی دہلی میں ہماری طاقت بڑھے گی، کیونکہ علاقہ میں ان کی بہت اہمیت رہی ہے، ان کے ساتھ بڑی تعداد میں مسلم سماج جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوک سبھا انتخاب کے بعد کانگریس کے نظریہ اور طریقۂ کار پر بھروسہ کر کے دوسری پارٹیوں کے کارکنان کا کانگریس پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، جس سے کانگریس کا کنبہ لگاتار بڑھ رہا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان دہلی کانگریس صدر نے عام آدمی پارٹی کے تیمار پور اسمبلی سکریٹری پروین سونکر کو بھی کانگریس پارٹی کی رکنیت دلائی۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں نے کہا کہ وہ کانگریس کے نظریات، روایات، مثبت سوچ اور قومی صدر ملکارجن کھڑگے و عوامی ہیرو راہل گاندھی کی با اثر شخصیت سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی جس طرح عوامی حقوق کے لئے پارلیمنٹ سے سڑک تک جدوجہد کر رہے ہیں، اس سے متاثر ہو کر سبھی نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے کانگریس فیملی میں شامل ہونے والے تمام کارکنان اور لیڈران کا دل کی گہرائیوں سے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے نظریات، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی سربراہی اور عوامی لیڈر راہل گاندھی جی کی عوام کے لئے جدوجہد سے متاثر ہو کر ہی لوگ کانگریس فیملی سے جڑ رہے ہیں۔ خواب دکھانا اور اسے حقیقت میں تبدیل کرنے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کو بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے دھوکہ دیا، جس کی وجہ سے ان کا بھروسہ ختم ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined