جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی آر) اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ایل جے پی آر اور جے ڈی یو نے اپنا سو فیصد اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا ہے۔ پارٹی نے جناردن پاسوان کو چترا اسمبلی سیٹ سے نامزد کیا تھا، جنہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی رشمی پرکاش کو 18,401 ووٹوں سے شکست دی۔
Published: undefined
اس جیت کے بعد ایل جے پی آر کے سربراہ چراغ پاسوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے والد مرحوم رام ولاس پاسوان کا خواب تھا کہ پارٹی جھارکھنڈ کی بھی نمائندگی کرے۔ چترا کے عوام اور پارٹی کارکنان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پارٹی کو دیگر ریاستوں میں بھی وسعت دی جائے گی۔
Published: undefined
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے ریاست کی 81 میں سے 68 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ اتحادی پارٹی اے جے ایس یو کو 10 سیٹیں ملی تھیں۔ جبکہ جے ڈی یو کو ایک سیٹ اور چراغ پاسوان کی ایل جے پی(رام ولاس )کو ایک سیٹ دی گئی تھی۔ 2019 میں بی جے پی نے اکیلے الیکشن لڑا تھا اور 79 امیدوار کھڑے کیے تھے جبکہ اے جے ایس یو نے 53 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔
Published: undefined
یہ جیت ایل جے پی آر اور جے ڈی یو دونوں کے لیے اہم ہے، کیونکہ ایل جے پی آر پارٹی نے پہلی بار جھارکھنڈ میں اسمبلی الیکشن لڑا تھا ۔ اس سے پہلے، پارٹی نے بہار لوک سبھا 2024 میں بھی سو فیصد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ چترا اسمبلی سیٹ پر جناردن پاسوان نے 1,09,019 ووٹ حاصل کیے، جب کہ ان کے قریبی حریف رشمی پرکاش کو 90,618 ووٹ ملے۔ وہیں، جے ڈی یو کے سریو رائے کو جمشید پور ویسٹ سیٹ سے کل 103631 ووٹ ملے۔ انہوں نے کانگریس کے بننا گپتا کو 7863 ووٹوں سے شکست دی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined