قومی خبریں

ہنر ہاٹ دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کا ایک بہترین ذریعہ: مختار عباس نقوی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ملک بھر سے آنے والے کاریگروں کی دیسی مصنوعات کی ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر 

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ملک بھر سے آنے والے اریگروں کی دیسی مصنوعات کی ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا۔ وزارت اقلیتی امور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی یہ ہنر ہاٹھ یکم مارچ تک جاری رہے گی۔

ہنر ہاٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہنر ہاٹ نے دال باٹی چورما اور ہنی ہنٹر کو مل بھر میں مقبول بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہنر ہاٹھ ملک بھر کے ہنر کو ایک منظر مقام فراہم کرنے کا کام کر رہی ے۔ انہوں نے کہا، ’’دیہی معیشت کو اگلے تین سال میں 80 ہزار کروڑ سے پانچ لاکھ کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے۔ ہنر ہاٹھ ہماری مشترکہ تہذیب و ثقافت کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ دست کار ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے۔‘‘

Published: undefined

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘کے ذریعہ اب تک پانچ لاکھ سے زائد کاریگروں ، مجسمہ سازوں دستکاروں کی دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ روزگار اور روزگار کے مواقع سے منسلک آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر 75 ’ہنر ہاٹ‘ کے ذریعہ 75 لاکھ کاریگروں اور کاریگروں کو روزگار کے مواقع سے منسلک کیا جائے گا۔

Published: undefined

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے بتایا کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ اس’ہنر ہاٹ‘ میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں۔کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اوڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ،مغربی بنگال سمیت ملک کی31 سے زائد ریاستوں / مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں سے 600 سے زائد دیسی کاریگر، دستکار اور مجسمہ ساز اپنی شاندار دیسی مصنوعات کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined