قومی خبریں

حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم لیڈر منتخب

یوسف کی عمر 37 سال ہے اور وہ اس وقت اسکاٹ لینڈ کے وزیر صحت ہیں۔ وہ اسکاٹ لینڈ کے پہلے وزیر کے طور پر کام کرنے والے پہلے مسلمان اور غیر سفید برادری کے پہلے فرد ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>حمزہ یوسف / Getty Images</p></div>

حمزہ یوسف / Getty Images

 

ایڈنبرا: اسکاٹش نیشنل پارٹی نے پیر کو حمزہ یوسف کو اپنا نیا لیڈر منتخب کر لیا۔  تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیشرف پانچ ہفتوں کی زبردست مہم کے بعد سامنے آئی اور اس نے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کی حامی تحریک میں گہری دراڑیں کھول دی ہیں۔

یوسف کی عمر 37 سال ہے اور وہ اس وقت اسکاٹ لینڈ کے وزیر صحت ہیں۔ وہ اسکاٹ لینڈ کے پہلے وزیر کے طور پر کام کرنے والے  پہلے مسلمان اور غیر سفید برادری کے پہلے فرد ہوں گے۔ وہ نکولا اسٹرجن کی جگہ لیں گے، جنہوں نے آٹھ سال کے بعد گزشتہ ماہ غیر متوقع طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Published: undefined

یوسف کو وسیع پیمانے پر ’اسٹرجن کے تسلسل‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ وہ اسی طرح کے سماجی لبرل خیالات رکھتے ہیں۔ یوسف نے کہا کہ ان کے بنیادی اہداف مہنگائی کے بحران سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنا، حکمراں اسکاٹش نیشنل پارٹی میں تقسیم کو ختم کرنا اور آزادی کے لیے نئے سرے سے زور دینا ہیں۔

حمزہ یوسف نے اسکاٹش نیشنل پارٹی کی قیادت کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسی کے ساتھ اسکاٹ لینڈ نے اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلمان شخص کو اپنا رہنما منتخب کیا ہے۔ یوسف نے مقابلے میں دو دیگر قانون سازوں کو شکست دی ہے۔ امیدوار ایش ریگن کے باہر ہونے  کے بعد ایس این پی کے اراکین نے یوسف کو وزیر خزانہ فوربس پر 52 سے 48 فیصد کے فرق سے منتخب کیا۔ اب اسے جس چیلنج کا سامنا ہے وہ ہے اپنی پارٹیاں اسکاٹش نیشنل پارٹی کو متحد کرنا اور برطانیہ سے آزادی کے لیے دباؤ کو دوبارہ متحرک کرنا۔

Published: undefined

حمزہ ہارون یوسف 7 اپریل 1985 کو گلاسگو میں پنجابی تارکین وطن کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مظفر یوسف پنجاب، پاکستان کے چنو میاں میں پیدا ہوئے اور 1960 کی دہائی میں اپنے خاندان کے ساتھ وہاں سے ہجرت کر گئے۔

حمزہ نے میرنز پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں نجی طور پر ہچسنز گرامر اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ان کے والدین نے ان کے لیے ڈاکٹر، اکاؤنٹنٹ اور قانون کو کیریئر کے طور پر پسند کیا لیکن یوسف نے اس کے بجائے سیاست کا مطالعہ کرنے کا انتخاب کیا۔ وہ گلاسگو یونیورسٹی مسلم اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔ وہ سیاست میں ایک نمایاں شخصیت تھے۔ یوسف نے 2007 میں آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

Published: undefined

حمز یوسف کی دو شادیاں ہوئی ہیں ان  پہلی بیوی گیل لیتھگو بھی ایک اسکاٹش نیشنل پارٹی  کارکن تھیں ، اور دونوں نے 2010 سے 2016 تک چھ سال تک شادی کے بندھن میں رہے۔ 2019 میں اس نے ایک سائیکو تھراپسٹ، نادیہ النکلا سے شادی کی جس سے ان کا ایک بچہ ہے اور ان کا سوتیلا بچہ بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined