کولکاتا: بنگال میں سیاسی مظاہرہ کے دوران گولی مارو کا نعرہ لگانے والے بی جے پی کارکنان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر ہمایوں کبیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ کبیر کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ہمایوں کولکاتا کے نزدیک چندن نگر کے پولیس کمشنر ہیں اور دسمبر کے مہینے میں ہی انہیں انسپکٹر جنرل کی رینک حاصل ہوئی تھی۔
Published: 29 Jan 2021, 8:30 PM IST
دراصل، 21 جنوری کو بنگال میں بی جے پی کی ریلی کے دوران جب کچھ پارٹی کارکنان نے ’گولی مارو‘ کا نعرہ لگایا تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں تشدد بھڑکانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے مقامی بی جے پی لیڈر سریش شا اور دو دیگر کو اس نعرےبازی کی ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے کچھ گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا تھا۔ اس ریلی کی قیادت بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری اور ہگلی سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ لاکٹ چٹرجی کر رہی تھیں۔
Published: 29 Jan 2021, 8:30 PM IST
ترنمول کانگریس میں ممتا کے مقرب خاص سمجھے جانے والے سویندو ادھیکاری نے گزشتہ مہینے ہی پارٹی کو خیرباد کہا ہے۔ اس کے بعد ٹیم ایم سی کا دامن چھوڑنے والے لیڈران کی ہوڑ لگی ہوئی ہے۔ ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ سوگتا رائے کا کہنا ہے کہ نعرے بازی کے حوالہ سے ہوئی گرفتار پوری طرح پولیس کا معاملہ ہے اور ان کی پارٹی کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
Published: 29 Jan 2021, 8:30 PM IST
اس گرفتاری کے واقعہ پر سوال اٹھے تھے کیوننکہ ٹی ایم سی کارکنان نے بھی کولکاتا میں ایک دن پہلے ہی اسی طرح کی نعرے بازی کی تھی اور ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ ٹی ایم سی حکومت نے یہ مسئلہ الیکشن کمیشن کے سامنے بھی اٹھایا تھا، وہیں بی جے پی کے اس معاملہ میں جانبداری کا الزام عائد کر دیا۔
بنگای جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ برسر اقتدار پارٹی پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جب ان کی جانب سے مشتعل بیان بازی ہوگی تو اس پر رد عمل ہونا فطرتی ہے۔
Published: 29 Jan 2021, 8:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Jan 2021, 8:30 PM IST
تصویر: پریس ریلیز