شیو سینا- یو بی ٹی نے اپنے ترجمان اخبار ’سامنا‘ کے ذریعے مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ شیوسینا نے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کو مرکزی حکومت نے ہائی جیک کر لیا ہے۔
Published: undefined
اخبار نے اپنے اداریے میں سورت اور اندور میں بی جے پی امیدواروں کی بلامقابلہ جیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بی جے پی نے انتخابات کو ہیک کرنے کا فارمولا ڈھونڈ لیا ہے۔ اداریے میں یہ بھی لکھا ہے کہ کانگریس کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرنے والے مودی اور امت شاہ کانگریس سے خوفزدہ ہیں۔
Published: undefined
اداریے میں شیو سینا نے کہا ہے کہ بی جے پی نے سورت میں لوک سبھا انتخابات میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کی۔ کانگریس امیدوار کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ باقی امیدواروں کو دستبردار ہونے پر مجبور کیا گیا اور ضلع کلکٹر نے بی جے پی امیدوار کو فاتح قرار دے دیا۔ اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ سورت جیسا معاملہ مدھیہ پردیش کے اندور میں دہرایا گیا۔ کانگریس امیدوار پر دباؤ ڈال کر اس کو اپنی نامزدگی واپس لینے پر مجبور کیا گیا۔ بی جے پی لیڈر کھلے عام فخر کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ مستقبل میں اور بھی بہت سے حلقوں میں ایسا ہی ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی انتخابات میں ووٹ ڈالے بغیر انتخابات پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
Published: undefined
روزنامہ ’سامنا‘ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کو معطل کرنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ حکومت ایک ہی بار میں اپوزیشن کے 150 اراکین پارلیمنٹ کو معطل کر کے کسی بھی سطح پر جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے ناشائستہ زبان کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ امیت شاہ بھی مسلسل ناشائستہ زبان کا استعمال کر رہے ہیں۔
Published: undefined
شیو سینا نے لکھا ہے کہ مودی نے اپنے صنعتکار دوستوں کے قرض معاف کر دیے لیکن کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت تک طے نہیں کر سکے۔ اداریے میں پی ایم مودی اور پنڈت نہرو کا موازنہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نہرو کا دور شخصیت اور پالیسیوں سے متاثر تھا۔ نہرو نے بندروں کو انسان بنایا۔ مودی دور میں انہی لوگوں کو دوبارہ بندر بنا کر ملک کو پتھر کے دور میں لے جایا گیا۔ اداریے میں پی ایم مودی پر ہندوستان کو بنیاد پرستی کی طرف لے جانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شیو سینا نے لکھا ہے کہ سائنس اور جدیدیت کے راستے پر چلنے والے ہندوستان کو پی ایم مودی غلط راستے پر لے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
شیوسینا نے آسٹر زینیکا کے تازہ ترین اعتراف پر بھی پی ایم مودی پر حملہ کیا ہے۔ اداریے میں کہا گیا ہے کہ مودی نے ویکسین سرٹیفکیٹ پر اپنی تصویر چھاپ کر مہم چلائی لیکن اب اس انکشاف کے بعد ان کی تصویر ویکسین سرٹیفکیٹ سے غائب ہے۔ اس ادریے کے ذریعے شیوسینا نے مہنگائی کے معاملے پر بھی پی ایم کو گھیرا ہے۔ اسی کے ساتھ کرناٹک کے پرجول ریونا جنسی اسکینڈل کو لے کر بی جے پی پر بھی حملہ کیا ہے۔ اداریے میں لکھا گیا ہے کہ اب ووٹروں کو فیصلہ کرنا ہے کہ جمہوریت میں انتخابات کو ’ہائی جیک‘ کرنے والوں کے ہاتھوں میں ملک رہنا چاہیے یا نہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز