قومی خبریں

بہار: نظم ونسق کی ابتر صورتحال پر اسمبلی میں آرجے ڈی کا زبردست ہنگامہ

اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ تحریک التوا نامنظور کیے جانے کے بعد نوٹس پڑھنے کا قانون نہیں، پھر بھی وہ اجازت دے رہے ہیں۔ اس کے بعد آرجے ڈی کے للت یادو نے کہا کہ بہار میں نظم ونسق کی صورتحال بے حد خراب ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پٹنہ: بہار اسمبلی میں آج راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی) کے اراکین نے ریاست میں نظم ونسق کی خراب صورتحال کے سلسلے میں زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی مقررہ وقت سے قبل ہی ملتوی کرنی پڑی۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی للت یادو نے ریاست میں نظم ونسق کی خراب صورتحال پر ایوان میں بحث کے لئے دیئے گئے تحریک التوا تجویز کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے کہا کہ اس طرح کی اطلاع کے لئے وقت مقرر ہے اس لئے اس موضوع کو اسی وقت اٹھانا چاہیے۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

ابھی وقفہ سولات ہے اور اس سے چلنے دیں۔ اسی دوران جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے رکن اسمبلی رتنیش سدا نے کہا کہ جب سے اسمبلی کا سیشن شروع ہوا ہے تب سے ہی اپوزیشن لیڈر ایوان میں نہیں آرہے ہیں۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

اسمبلی اسپیکر نے اس کے بعد سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع کردیا۔ وقفہ سولاات و جواب ختم ہونے کے بعد اسمبلی اسپکر نے آرجے ڈی کے للت یادو اور دیگر کی جانب سے دی گئی تحریک التوا تجویز کو حسب ضابطہ نہیں پاتے ہوئے نامنظور کر دیا۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

یادو نے اس کے بعد تحریک التوا کی نوٹس پرھنے کی اجازت طلب کی۔ اس پر اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ تحریک التوا نامنظور کیے جانے کے بعد نوٹس پڑھنے کا قانون نہیں ہے۔ اس کے باجود وہ اس کی اجازت دے رہے ہیں۔ اس کے بعد آرجے ڈی کے للت یادو نے کہا کہ بہار میں نظم ونسق کی صورتحال بے حد خراب ہے۔ ریاست میں کہیں کوئی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف دارالحکومت پٹنہ میں گذشتہ سات ماہ میں سترہ قتل کے واقعات رونما ہوئے ہیں اس لئے اس موضوع پر ایوان میں بحث ہونی ضروری ہے۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

اس پر اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ یہ سیشن ابھی لمبا چلنے والا ہے اور اس دوران محکمہ داخلہ کے مطالبے پر بھی بحث ہونا ہے۔ اس لئے اس دن اراکین کو اس معاملے میں تفصیل سے بات کرنے کا موقع ملے گا۔ اسمبلی اسپیکر نے اس کے بعد وقفہ صفر کا نوٹس پڑھنے کے لئے اراکین کا نام پکارا لیکن آرجے ڈی کے اراکین نظم ونسق پر ایوان میں بحث کرانے کے مطالبے کو لیکر شورو غل کرنے لگے۔ شورو غل کے دوران ہی کچھ اراکین نے وقفہ صفر کا نوٹس پڑھا۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

اس کے بعد آرجے ڈی کے للت یادو، شیو چندر رام اور سریندر یادو کے ساتھ پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی ایوان کے بیچ میں آگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ آرجے ڈی کے اراکین ” نظم ونسق ٹھیک کرو، چوری ڈکیتی بند کراﺅ اور لوگوں کو تحفظ دینا ہوگا “ جیسے نعرے لگارہے تھے۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

اسمبلی اسپیکر چودھری نے ہنگامہ کر رہے اراکین سے اپنی سیٹوں پر جانے کی درخواست کی لیکن وہ نہیں مانے۔ بعد میں اسمبلی اسپکر نے ایوان کو غیر منظم دیکھ کر ایوان کی کارروائی دو بجے دن تک کے لئے ملتوی کردی۔ ہنگامہ کی وجہ سے توجہ دلاﺅ نوٹس نہیں پڑھی گئی اور اس پر حکومت کا جواب بھی نہیں ہو پایا۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jul 2019, 8:10 PM IST