مہاراشٹر کے ناگپور میں آج سیمنٹ کی ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک مزدور کی موت جبکہ 9 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ صبح میں 3 بجے ناگپور ضلع کے مودا تعلقہ کے جونّر گاؤں میں ایک فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جو شری جی بلاک نام کی ایک نجی کمپنی کے طور پر سیمنٹ بیٹ بناتی ہے۔ دھماکہ میں ہلاک ہوئے شخص کا نام نند کشور کرانڈے بتایا جاتا ہے جو اسی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ پوری فیکٹری منہدم ہوگئی۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ دھماکہ میں زخمی ہوئے افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا بہتر سے بہتر علاج کیا جا رہا ہے، ابھی ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس دھماکہ کی وجوہات کے سلسلے میں جانچ کر رہی ہے اور اس سلسلے میں فیکٹری کے قریبی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
غور طلب رہے کہ ممبئی میں اس طرح کا دھماکہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اکثر یہاں اس طرح کے حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے ممبئی کے دھاراوی علاقے میں بھی آگ لگنے کی خبر سامنے آئی تھی جب ایشیا کی سب سے بڑی جھگی بستی دھاراوی علاقے میں ایک انڈسٹریل کمپاؤنڈ میں صبح سویرے آگ لگ گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined