ممبئی واقع ڈومبی ولی علاقے میں بی جے پی عہدیدار دھننجے کلکرنی کی دکان سے کثیر تعداد میں اسلحے برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد اسلحوں میں تلواریں اور بندوقیں بھی شامل ہیں۔ مقامی پولس نے گزشتہ شب دکان پر چھاپہ ماری کی اور اسلحوں کی برآمدگی کے بعد بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کر دی۔ کلیان کرائم برانچ نے یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی تھی اور آرمس ایکٹ میں کیس درج کرتے ہوئے منگل کی دیر رات دھننجے کو گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق 49 سالہ دھننجے کلکرنی کلیان سے بی جے پی کے نائب صدر ہیں اور ان پر الزام ہے کہ وہ گفٹ آئٹم کے نام پر خطرناک اسلحوں کی دوسری ریاستوں سے خریداری کر کے ممبئی میں فروخت کرتا تھا۔ کلیان کرائم برانچ کے افسران کا کہنا ہے کہ دھننجے کے پاس تقریباً 180 خطرناک اسلحے ضبط کیے گئے ہیں جن میں تلوار، ائیر گن، فائٹر چاقو، کھکھری وغیرہ شامل ہیں۔ دھننجے کلکرنی کی مانپاڈا روڈ پر تپسیا ہاؤس آف فیشن نام کی دکان ہے۔ اسی دکان کے پس پشت اسلحوں کی خرید و فروخت کا کام کیا جا رہا تھا۔ اب تک میڈیا میں جو خبریں آئی ہیں اس کے مطابق بی جے پی لیڈر یہ اسلحے اتر پردیش اور بہار سے منگواتا تھا۔
کلیان کرائم برانچ سے ملنے والی خبروں کے مطابق اسلحوں کا یہ ذخیرہ دکان میں ہونے کی خبر پولس کو اس وقت ملی جب پچھلے ہفتے پولس نے ڈکیتی کے الزام میں دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ پوچھ تاچھ میں دونوں ملزمین نے جانکاری دی کہ ان کے پاس سے جو اسلحے ملے ہیں انھوں نے اسے بی جے پی لیڈر کی دکان سے خریدا تھا۔ تفتیش میں یہ بھی پتہ چلا کہ ممبئی، ٹھانے، نوی ممبئی اور کلیان کے آس پاس کے علاقے کے جرائم پیشہ افراد وہیں سے ہتھیار خریدتے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined