جمشیدپور: جھارکھنڈ کے جمشیدپور میں واقع ایک کالج میں کورونا بلاسٹ ہو گیا ہے اور بڑی تعداد میں طالبات اس وبا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چاکولیا میں واقع کستوربا رہائشی کالج میں 69 طالبات کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ تمام متاثر طالبات کو کالج میں ہی آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب جھارکھنڈ میں کسی ایک ہی احاطہ میں اتنی بڑی تعداد میں کورونا کے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
Published: undefined
چاکولیا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رنجیت کمار مرمو نے کہا کہ کالج کی وارڈن کی طرف سے متعدد طالبات کو سردی اور کھانسی ہونے کی اطلاع کی گئی تھی۔ پیر کے روز ایک میڈیکل ٹیم نے کالج پہنچ کر 210 طالبات کا طبی معائنہ کیا، جن میں سے 43 کورونا سے متاثر پائی گئیں۔ منگل کو ٹیم نے بقیہ طلابات کا بھی طبی معائنہ کیا اور مزید 23 طالبات کورونا سے متاثر پائی گئیں۔
Published: undefined
اس کے بعد ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا گیا۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو مانیٹرنگ کے ضروری احکامات دیے ہیں۔ اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ طالبات کے علاج میں کوئی لاتعلقی نہ دکھائے جو کووڈ پازیٹیو پائی گئی ہیں۔
Published: undefined
پوری ریاست کی بات کریں تو ریاست میں کووڈ-19 انفیکشن کی رفتار ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ کوویڈ کے ایکٹیو کیسز ساڑھے تین ہزار سے زیادہ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں چکولیا کے کستوربا اسکول میں پائے جانے والے کیسوں کو چھوڑ کر کورونا انفیکشن کے 63 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ رانچی میں انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ دوسرے نمبر پر مشرقی سنگھ بھوم ہے۔
Published: undefined
ریاست میں 6 مارچ تک کووڈ کا ایک بھی کیس نہیں تھا۔ 7 مارچ کو تین کیس سامنے آئے۔ اس کے بعد سے فعال معاملات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ اب ریاست کے 24 میں سے 19 اضلاع میں کووڈ کے فعال مریض ہیں۔ پانچ اضلاع میں ایک بھی مریض نہیں ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حالت ایسی نہیں کہ انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہو، تاہم دیکھ بھال اور بچاؤ کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز