کولکاتا کے نواحی علاقے ہاوڑہ میں ہفتہ کی صبح تقریباً 5:30 بجے ایک ٹرین حادثہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق شالی مار-سکندرآباد سپیشل ٹرین، جو ہفتہ وار چلتی ہے، ہاوڑہ کے نول پور کے مقام پر پٹری سے اتر گئی۔ اس حادثے میں ٹرین کے تین ڈبے پٹری سے اترے ہیں جن میں ایک پارسل وین اور دو مسافر کوچ شامل ہیں۔ فوری طور پر کسی بھی ہلاکت یا بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
Published: undefined
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ریلوے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں، جو پھنسے ہوئے مسافروں کو بحفاظت نکالنے میں مصروف ہیں۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور زیادہ تر مسافر محفوظ ہیں۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
جنوب مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر (سی پی آر او) نے بتایا کہ '22850 سکندرآباد-شالی مار سپر فاسٹ ایکسپریس کے تین ڈبے پٹری سے اترے ہیں، جن میں ایک پارسل وین اور دو مسافر کوچ شامل ہیں۔' حکام حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں اور ٹرین سروس جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined