کانگریس نے راہل گاندھی سے متعلق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بدھ کے روز سوال کیا ہے کہ ’آئین کو برقرار رکھنے کی بات کرنا ملک مخالف کیسے ہے؟‘ پارٹی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ چیف پون کھیڑا نے یہ سوال بھی کیا کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی بیرون ممالک جا کر ہندوستان اور ہندوستانی شہریوں کے خلاف خوفناک تبصرے کرتے ہیں تو کیا وہ ملک مخالف نہیں ہیں؟
Published: undefined
دراصل مودی حکومت کے تئیں تنقیدی رخ اختیار کرنے کے لیے مشہور امریکہ کی ڈیموکریٹ الہان عمر سے راہل گاندھی کی ملاقات پر بی جے پی نے حملہ کیا ہے۔ اس حملہ کے جواب میں کانگریس نے کہا کہ بی جے پی (مرکزی) حکومت میں ہے، اس لیے وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور اگر اسے ایسا کچھ لگتا ہے تو کارروائی کرے۔ پون کھیڑا نے امت شاہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ کارروائی کرنے کے لیے کہیں، پھر ہم وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں کو بے نقاب کر دیں گے۔ وزیر اعظم بیرون ممالک جا کر ہندوستان اور ہندوستانی شہریوں کے خلاف خوفناک تبصرہ کرتے ہیں، تو کیا وہ ملک مخالف نہیں ہیں؟‘‘
Published: undefined
پون کھیڑا نے سوال کیا کہ ’’ہم ہندوستانی آئین کو برقرار رکھنے کی بات کر رہے ہیں تو یہ ملک مخالف کیسے ہے؟ ایسا کیوں ہے کہ جب بھی ہم آئین کو برقرار رکھنے کی بات کرتے ہیں تو بی جے پی کو دقت ہوتی ہے؟ وہ آئین کے اتنے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ کھیڑا نے کہا کہ راہل گاندھی نے آئین کو مضبوطی کے ساتھ قائم رکھنے کی بات کہی ہے اور اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امت شاہ نے بدھ کے روز کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی پر ملک مخالف باتیں کرنے اور ملک کو توڑنے والی طاقتوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انھوں نے ملک کی سیکورٹی کو ہمیشہ خطرے میں ڈالا ہے۔ دراصل راہل گاندھی امریکہ کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران انھوں نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی اور ورجینیا کے شہر ہرنڈان سمیت کئی دیگر مقامات پر منعقد تقاریب سے خطاب کیا اور ہندوستان میں جمہوریت و انتخابات سمیت کئی ایشوز پر اپنا نظریہ سامنے رکھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز