ہندوستان میں کورونا انفیکشن پوری طرح بے قابو ہوتا نظر آ رہا ہے اور اپوزیشن پارٹیاں اس کے لیے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتی رہی ہیں۔ لیکن مودی کابینہ میں شامل لیڈران کورونا کو لے کر مودی حکومت کے اقدام کی لگاتار تعریف ہی کرتے رہے ہیں۔ اس درمیان 'ایکٹ آف گاڈ' جیسے بیان بھی سامنے آئے جس کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں نے کافی ہنگامہ بھی کیا۔ اب مرکزی وزیر ہرش وردھن کے ایک بیان کو لے کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
دراصل ہندی نیوز پورٹل 'جن ستّا' پر ایک خبر شائع ہوئی ہے جس کی سرخی ہے "ہرش وردھن بولے- لوگوں کے غیر ذمہ دارانہ برتاؤ سے بڑھا کورونا، نپٹنے میں پی ایم مودی کے کام کی سب کو کرنی چاہیے تعریف"، ساتھ ہی خبر میں لکھا گیا ہے کہ "دیش میں کورونا انفیکشن کی رفتار تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 54 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے۔" اس خبر کے تعلق سے ہی راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "مودی حکومت کی اندھی انا ملک کو بدحالی کے لیے کبھی بھگوان کو تو کبھی عوام کو قصوروار ٹھہراتی ہے، لیکن خود کی بدتر حکمرانی اور غلط پالیسیوں کو نہیں۔" ساتھ ہی راہل گاندھی نے آخر میں یہ بھی لکھا کہ "ملک کتنے مزید ایکٹ آف مودی براشت کرے گا؟"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز