لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر ملک کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار بہار کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بہار میں پہلی بار ووٹ دینے والوں کی تعداد 9.26 لاکھ ہے۔ بہار میں کل 7.64 کروڑ ووٹرس ہیں، جن میں سے 4 کروڑ مرد اور 3.6 کروڑ خواتین ہیں۔ 21,689 ووٹرز کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے اور 9.26 لاکھ پہلی بار ووٹ دینے والے ہیں۔ کمیشن نے 16.7 لاکھ ووٹروں کے نام موت یا جگہ کی تبدیلی کی وجہ سے ہٹا دیے ہیں۔
Published: undefined
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ’’بہار میں پارلیمنٹ کی کل 40 سیٹیں ہیں۔ ان میں سے 34 جنرل کے لیے اور چھ شیڈول کاسٹ کے لیے محفوظ ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’2019 کے مقابلے بہار میں خواتین ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران نے تمام قومی اور علاقائی پارٹیوں کے لیڈران سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’قومی پارٹیوں عآپ، بی ایس پی، بی جے پی، کانگریس اور سی پی آئی (ایم) کے علاوہ علاقائی پارٹیوں جے ڈی یو، آر جے ڈی، ایل جے پی، ایل جے پی-رام ولاس، سی پی آئی-ایم ایل کے لیڈروں سے بھی ملاقات کی گئی۔ ان پارٹیوں نے اپنے کچھ مطالبات سامنے رکھے ہیں۔ ان میں سے کچھ پارٹیوں نے کہا ہے کہ کمیشن کو ان ناموں کے بارے میں تفصیل حاصل کرنی چاہئے جو ووٹر لسٹ سے نکالے گئے ہیں اور اگر فہرست میں کوئی کوتاہی رہ گئی ہو تو ان کو دور کیا جائے۔ اس کے علاوہ ووٹر کارڈ ان ووٹروں تک پہنچ جائیں جن کے نام حال ہی میں شامل کیے گئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
راجیو کمار نے بتایا کہ ’’سیاسی پارٹیوں کا مطالبہ ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے۔ 72 گھنٹے سے پہلے پٹرولنگ بڑھا دی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ اگر کوئی کسی اور کی جگہ ووٹ ڈالنے آتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے اور اسے گرفتار کیا جائے۔ جبکہ ایک پارٹی کا کہنا تھا کہ انہیں صرف پانچ گاڑیاں ملتی ہیں۔ ریاست چونکہ بڑی ہے اس لیے انتخابی مہم کے لیے زیادہ گاڑیاں دی جائیں۔ اس کے علاوہ ایک مطالبہ یہ بھی کیا گیا ہے کہ پوسٹل بیلٹ کی گنتی وقت پر کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined