حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے پوچھا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران بی جے پی کے لیڈروں، ان کی اولادوں کے مکانات پر کتنے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے؟ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم تارک راما راؤ نے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ سوال کیا۔
Published: undefined
تارک راما راؤ جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگذارصدر بھی ہیں، گزشتہ کچھ عرصہ سے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹوئٹس کر رہے ہیں۔ اسی سلسلہ کے ایک ٹوئٹ میں آج انہوں نے طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران بی جے پی کے لیڈروں، ان کی اولادوں کے مکانات پر کتنے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے؟ کیا سب کے سب بی جے پی والے ستیہ ہریش چندر کے رشتہ دار ہیں؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined