گریٹر نوئیڈا: گریٹر نوئیڈا کی بیٹا 2 پولیس نے گھر سے چوری کرنے والی میڈ (ملازمہ) کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کی نشاندہی پر مسروقہ سامان، سونے اور چاندی کے زیورات بھی برآمد کیے ہیں۔ ملازمہ گزشتہ 6 ماہ سے اپنے مالک کے گھر میں چوری کی واردات کو انجام دے رہی تھی۔ وہ روزانہ اس گھر سے چوری کرتی تھی اور گھر والوں کو سراغ تک نہیں ملتا تھا۔
Published: undefined
میانک سہگل این آر آئی سٹی میں رہنے والے ایک بزنس مین ہیں۔ سورج پور میں ان کی ایک کمپنی ہے۔ سیما نامی گھریلو ملازمہ این آر آئی سٹی میں ان کے گھر پر کام کر رہی تھی۔ پچھلے ایک سال سے وہ گھر میں کام کر رہی تھی، لہذا اس نے گھر والوں کا اعتماد بھی جیت لیا تھا۔ لیکن چند ماہ سے اچانک گھر سے چیزیں غائب ہونے لگیں۔ گھر سے سونے چاندی کے زیورات، مہنگے برتن، کپڑے وغیرہ چوری ہونے لگے۔ یہ چیزیں ایک ساتھ چوری نہیں ہوئیں۔ آئے دن کوئی نہ کوئی چیز چوری ہونے لگی لیکن گھر والوں کو چور کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔
Published: undefined
چوری کا انکشاف اس دن ہوا جب ان کی گھریلو ملازمہ سامان لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ اس کے بعد ان لوگوں نے پولیس سے شکایت کی اور مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ملازمہ سیما کو گرفتار کر لیا۔ سیما کے کہنے پر تگل پور میں اس کے گھر سے تمام مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ سامان میں سونے، چاندی کے زیورات، مہنگے برتن، کپڑے، گھڑیاں اور بہت سی دوسری قدیم چیزیں شامل ہیں۔ اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ گھر سے سامان چوری کرنے کے بعد وہ اپنے گھر لے جاتی تھی اور چھپا کر رکھ دیا کرتی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined